|

وقتِ اشاعت :   July 30 – 2016

خضدار : خضدار کے عوام کے لئے خوشخبری ،شہر کے لئے 24 کروڑ روپے کی لاگت سے شہر کے قریب پہاڑیوں کے دامن میں بارہ ٹیوب ویل نصب کئے جائیں گے ،ٹاون شپ کے حدود میں بڑا واٹر ٹینکی تعمیر کر کے پانی زخیرہ کر کے پورے شہر کو پائپ لائنوں کے زریعے پانی سپلائی کی جائے گی ،بارہ ٹیوب ویلوں کے لئے آئندہ چند دنوں میں ٹینڈرز کئے جائیں گے ،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی جانب سے خضدار کے تعمیر و ترقی کے لئے فراہم کردہ ایک ارب روپے میں سے 24 کروڑ پانی کی فراہمی کے اسکیمات کے لئے منظوری دی گئی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے فراہم کردہ پیکج سے خضدار شہر کے مختلف علاقوں میں بارہ ٹیوب ویل لگائے جائیں گے جن میں چھ ٹیوب ویل کینٹ کے حدود میں تین کھٹان کے حدود میں اور تین بی آر سی خضدار کے حدود میں لگائے جائیں گے جبکہ زرائع کے مطابق ٹاون شپ خضدار کے حدود میں ایک بڑا واٹر ٹینک بنایا جائے گا جس میں پانی اسٹور کر کے پائپ لائنوں کے زریعے پورے خضدار شہر کو سپلائی کی کی جائے گی عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار میں پانی کا مسئلہ انتہائی سنگین صورتحال اختیار کر رہی ہے زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک نیچے جا چکی ہے اس صورتحال میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جہاں خضدار کے لئے ڈیموں کی منظوری دی ہے وہی انہوں نے خضدار کے لئے بارہ ٹیوب ویلوں (واٹر سپلائی اسکیمات ) کا اعلان کر کے عوام کا دیرنیہ مسئلہ حل کیا ہے ۔