|

وقتِ اشاعت :   August 1 – 2016

کوئٹہ : کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ میں ہزارہ برادری کے دو افراد مارے گئے ۔ پولیس کے مطابق واقعہ سریاب روڈ پر واپڈا گریڈ اسٹیشن کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے ایک رکشے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار دو افراد ہی جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کرنے کے بعد موٹر سائیکل سوار ملزمان فرار ہوگئے۔ مقتولین کی لاشوں کو ضروری کارورائی کے لئے سول اسپتال پہنچایا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مقتولین کو سر اور جسم کے اوپری حصوں پر گولیاں ماری گئی ہیں دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے ، مقتولین کی شناخت محمد نبی ولد اسحاق علیاور غلام نبی ولد شیر علی علمدار روڈ کے رہائشی اور تعلق ہزارہ برادری سے ہے۔ دونوں افراد مچھ میں کوئلہ کانکنی کرتے تھے۔ واقعہ کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔