|

وقتِ اشاعت :   August 2 – 2016

چمن : چمن ریلوے ہسپتال کے نامعلوم مسلح افراد نے دن دیہاڑے ممتاز معروف ڈاکٹر غلام محمد کو اغواء کرلیا واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ڈاکٹر غلام محمد 15سال سے ریلوے ہسپتال میں بطور ایم ایس کا م کررہے تھے ہسپتال کے دیگر عملے نے ریلوے ہسپتال کو مکمل طور پرسیل کردیا جس کی وجہ غریب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا واقعے کے بعد ہسپتال ویرانی کا منظر پیش کر رہا ہے پولیس اور لیویز شہر کے مختلف جگہوں پر ناکے لگاکر اغواء کاروں کی تلاش شروع کردی ہے پولیس اور لیویز فورس کی جانب سے رحمان کہول گلدار باغیچہ روغانی اڈہ کہول اور بائی پاس کے علاقے سرچ آپریشن جاری ہے اور کئی ٹھکانوں چھاپے مارے جاچکے ہیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی آل پارٹیز کی جانب سے ڈاکٹر غلام محمد اغواء کے خلاف پریس کانفرنس کی گئی جس میں ڈاکٹر غلام محمد کی بازیابی کیلئے گورنمنٹ کو تین ن کو ڈید لائن دی گئی ۔