وڈھ : ایس ایس پی خضدار کی خصوصی ہدایت پروڈھ پولیس کی چھاپہ مار کاروائی قتل میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار ایس ایچ او وڈھ کی کامیاب کاروائی پر عوام کا خیر مقدم تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او وڈھ محمد یوسف چانڈیو کے مطابق ایس ایس پی محمد اشرف جتک کے خصو صی ہدایت پر ،ہید کانسٹبل محمد خان گبول ،حمز خان، و دیگر نفری کے ہمراہ وڈھ میاندار میں چھاپہ مار کر اشتہاری ملزم یونس ولد ملالوہر قوم لانگو سکنہ کاکاہیر وڈھ کو گرفتار کیا گیا ہے ملزم پر 2012میں سابق صوبائی وزیرمیر عبدالرحمن مینگل کے نوجوان بھتیجے میر جمعہ خان مینگل کو وڈھ بازار میں فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا مقدمہ درج ہے پولیس کے مطابق ملزم FIRنمبر 10,2012کے تحت بجرم302,324,109,34کے تحت وڈھ پولیس کو کافی عرصے سے مطلوب تھے۔