کوئٹہ: کوہلو میں سانپ کے کاٹنے سے ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کوہلو کے علاقے میوند میں فرنٹیئر کور میوند رائفلز 71ونگ کیا اہلکار سپاہی عبدالوحید کو زہریلے سانپ نے کاٹ لیا۔عبدالوحید کو کوئٹہ منتقل کرنے کیلئے کوئٹہ سے ہیلی کاپٹر بلایا گیا تاہم ہیلی کاپٹر کے پہنچنے سے پہلے حالت بگڑنے پر انہیں بذریعہ سڑک سی ایم ایچ منتقل روانہ کیا گیا ۔ ایف سی ذرائع کے مطابق جسم میں زہرپھیلنے کی وجہ سے سپاہی عبدالوحید ملتان لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔