|

وقتِ اشاعت :   August 7 – 2016

خضدار :  زہری دینی ادارہ جامعہ بحر العلوم چشمہ زہری کے افتتاح بخاری شریف کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نائب امیر رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین ، جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر شیخ الحدیث مولانا فیض محمد جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری میونسپل کارپوریشن خضدار کے ڈپٹی میئر مفتی عبد القادر شاہوانی سابق صوبائی وزیر وڈیرہ عبد الخالق زہری دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدارس پاکستان کے نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ادارے ملک کے اکائیوں اور مختلف اقوام کے درمیان وحدت کی علامت ہیں مسلمانوں کے خلاف عالمی سطح ہونے والے سازشوں کا علماء کرام ہمیشہ جواں مردی سے مقابلہ کیا دین اسلام کی بنیاد انسانیت کی خیر خواہی پر مبنی ہے امن و اخوت اسلام کی تعلیمات میں سرے فہرست ہیں لیکن افسوس کا مقام ہے کہ ایک عالمی سازش کے تحت علماء کرام و دین اداروں کی کردار کشی کیا جارہا ہے اس طرح کی سازش میں ہمارے حکومتی ادارے بھی نا عاقبت اندیشی کا مظاہرہ کررہے ہیں جو کسی بھی طرح قوم و ملک کے مفاد نہیں ہے جلسہ سے جمعیت علماء اسلام زہری کے امیر مولانا زہری ، جمعیت علماء اسلام زہری کے جنرل سیکرٹری ، حاجی واحد بخش لوٹانی ، جمعیت علماء اسلام زہری کے پیریس سیکر ٹری عبد الحمید زہری نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ سویت یونین کے خاتمہ کے بعد امریکی سامراج کا ہدف عالم اسلام اور مسلم امہ ہے کیونکہ امریکی سامراج کے عالمگیر عزائم میں فقط دین اسلام و امت مسلمہ روکاوٹ ہے ہمیں ایمانی بصیرت سے ان تمام سازشوں کو سمجھنا اور ان کا مقابلہ کرنا ہوگا جو امریکی سامراج کے ایجنڈے میں شامل ہیں مقررین نے کہا کہ عرب ممالک اور مشرق وسطی ٰ میں شورش اور بد امنی کے پیچھے اسی سامراج کا ہاتھ ہے جس کے تحت مسلمانوں کو آپس میں دست و گریبان کرکے ان کی خون کو بہایا جار ہا ہے تاریخ سے جو اقوام سبق حاصل نہیں کرتے ہیں وہ صفحہ ہستی سے مٹ جاتے ہیں مسلمانوں کے عظیم خلافت خلافت عثمانیہ کو ان عواممل کے تحت ختم کیا گیا جو آج مشرق وسطی ٰ کے ہیں فروعی اختلافات خیرالقرون کے زمانے سے چلے آرہے ہیں لیکن ان اختلافات کو اس حد تک آگے لیجانا کہ ان کی وجود سے دنیاء کفر کے مقاصد حاصل ہوں کسی بھی طرح دانشمندی نہیں ہے ، مقررین نے کہا مملکت سعودیہ عربیہ اس اعتبار سے تمام مسلمانوں کے لئے اہم ہیں کیونکہ سعودیہ عرب میں حرمین شریف واقع ہیں حرمین شریفین کی حفاظت دنیاء بھر کے مسلمانوں پر فرض ہے اس حوالے سے جمعیت علماء اسلام اپنا فرض ادا کریگا جلسہ عام میں مختلف قرار دادیں پیش کی گئیں جن میں ملک کے مخلف حصوں خاص کر مکران میں علماء کرام کے شہادتوں کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ علماء کرام اور عوام کے جان مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں ایک اور قرار داد میں دینی مدارس علماء کرام کے کردادرکشی کی مذمت کرتے ہوئے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسی حرکتوں کا سد باب کرکے علماء کرام میں پائی جانے والی تشویش کا خاتمہ کریں ایک اور قرار داد میں پاکستان کے تعلیمی نصاب سے قر آن کریم کے جہاد سے متعلق اایات قر آنی کو نکالنے کے کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ کسبی بھی قسم کی ایسی کوشش سے ملک میں ایک بہت بڑا مذہبی تنازع پیدا ہوگا جس سے ملک کی وحدت کو شدید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے