چمن : ریلوے ہسپتال کے مغوی ڈاکٹر غلام محمد تنولی کوبھاری تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا کردیا گیا۔تفصیلات کیمطابق گزشتہ ہفتے دن دھاڑے چمن ریلوے ہسپتال میں اپنے کلینک سے اغواء کئے گئے ڈاکٹر غلام محمد تنولی کو اغواء کاروں نے بھاری تاوان ادائیگی کے بعد رہاکردیاجسکے بعد ڈاکٹر صاحب بحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے ڈاکٹر کے اغواء کے خلاف مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں نے بھرپور احتجاج کیا تھا اور انتظامیہ بھی انھیں رہا کرانے کیلئے تگ ودو میں مصروف رہی لیکن بلاآخر انھیں تاوان ادائیگی کے بعد ہی رہائی نصیب ہوسکی۔ گھر پہنچنے پر اہلخانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی دوست و اقرباء نے خبر ملتے ہی ڈاکٹر صاحب کی خیریت دریافت کرنے انکے گھر پہنچ گئے۔