|

وقتِ اشاعت :   August 13 – 2016

خضدار :  سانحہ کوئٹہ ،وکلاء ،صحافیوں اور شہریوں کی شہادت کے خلاف انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کے طلباء ،اساتذہ اور ملازمین کا ریلی ،ریلی میں صوبائی وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو ،وائس چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار بریگیڈئر (ر) محمد امین ،نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر طاہر بزنجو و دیگر کی شرکت ،سانحہ کوئٹہ دہشت گردی کابد ترین واقعہ ہے جس نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے ملزمان خدا کی قہر سے محفوظ نہیں رہیں گے وائس چانسلر کا ریلی کے شرکاء سے خطاب تفصیلات کے مطابق بلوچستان انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار میں زیر تعلیم طلباء ،اساتذہ کرام اور دیگر ملازمین کی جانب سے سانحہ کوئٹہ جس میں 60 سے زائد وکلاء دو صحافی اور دس کے قریب عام شہری شہید ہو گئے تھے کے خلاف ریلی نکالی گئی ریلی میں صوبائی وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو ،وائس چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار بریگیڈئر (ر) محمد امین ،نیشنل پارٹی کے مرکز ی سینئر نائب صدر میر طاہر بزنجو ،میر عبدالرحم کرد کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی ریلی سے وائس چانسلر بریگیڈئر (ر) محمد امین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کوئٹہ انتہائی درد ناک سانحہ ہے جس میں دہشت گروں نے ہمارے معاشرے اور ہماری ملک کا اہم ستون کو گرانے کی کوشش کی ہے اتحاد و اتفاق سے ہی ایسے واقعات کو روکنا ممکن ہے دہشت گردی کے اس واقعہ میں جو وکلاء ،صحافی اور عام شہری شہید ہوئے ہیں ان کا بلوچ ،پشتون ،معاشرے میں اہم کردار تھا انجینئرنگ یونیورسٹی کے طلباء ،اساتذہ اور باقی ملازمین غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔