کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر سرفر از بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں داعش اور طالبان کا کوئی وجود نہیں ہے غیر ملکی ایجنسیاں پاکستان کو ترقی کر نا نہیں دیکھ سکتے بلوچستان میں دہشتگردی پر قابو پالیں گے چند دہشتگرد باقی ہے جلد خاتمہ کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک بھرکے یونیورسٹیوں اور کالجوں سے آئے ہوئے طلباء وطالبات اور منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نہیں یورپ دہشتگردی کا گڑھ ہے سانحہ کوئٹہ میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے وقت آگیا ہے کہ حکومت ، فورسز اور عوام مل کر دہشتگردی کا خاتمہ کریں انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی پر کافی حد تک قابو پالیا فرقہ وارانہ دہشتگردی پر جلد قا بو پالینگے چند دہشتگرد باقی ہے جلد خاتمہ کرینگے پاکستان نہیں یورپ دہشتگرد کا گڑھ ہے صوبے میں داعش اور طالبان کا کوئی وجود نہیں ہے دہشت گردانہ کارروائی کرنے والے اور ان کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کیخلاف متحد و یک جان ہو کر دلیرانہ وار سخت اور بھرپورکارروائی کرنے اور انسانیت کے ان دشمنوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔