|

وقتِ اشاعت :   August 15 – 2016

بلوچ رہنما براہمداغ بگٹی نے فیس بک پر جاری پیغام میں بلوچوں کے لیے آواز اْٹھانے پر انڈین عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا تھا۔ براہمداغ بگٹی نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں پاکستان کی مداخلت، پٹھان کوٹ اور ممبئی حملوں جیسے واقعات سے انڈیا میں پاکستان کی خفیہ سرگرمیاں کھل کر سامنے آئیں ہیں۔ مودی نے نے شدت پسندی میں ملوث نوجوانوں کو مخاطب کر کے کہا کہ وہ شدت پسندی کا راستہ ترک کر کے قومی دھارے میں شامل ہو جائیں۔براہمداغ نے کہا تھا کہ ’ایسے میں انڈیا عارضی ردعمل یا کاؤنٹر حکمتِ عملی کے طور پر بلوچوں کے لیے آواز اْٹھانے کے ساتھ ساتھ اْن کی مدد کے لیے سنجیدہ کاوشیں انڈیا کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہونی چاہیے۔‘