|

وقتِ اشاعت :   August 16 – 2016

خضدار : ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کا مالی سال 2016-17 کا ایک ارب ستاون کروڑ پینتالیس لاکھ (1574500000) کا مجوزہ ترقیاتی بجٹ متفقہ طور پر منظور، بجٹ اجلاس کی صدارت وائس چیئرمین عبدالحمید ایڈوکیٹ نے کی ڈسٹرکٹ کونسل خضدارکے چیئر مین آغا شکیل احمد درانی نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کا بجٹ مختلف ترقیاتی اسکیموں سڑکوں کی تعمیرات ،واٹر سپلائی اسکیمز ،تعمیر حفاظتی بند ،لوکل بور وغیر ہ کے لیئے ایک ارب ستاون کروڑ پینتالیس لاکھ روپے مختص کیئے گئے ہیں ہماری کوشش ہوگی کہ جلد سے جلد مطلوبہ فنڈز منظور کروائیں تاکہ یونین کونسلز میں ضروری ترقیاتی کام شروع کروا سکیں انہوں نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ گورنمنٹ آف بلوچستان سے موصول ہوتے ہی دوبارہ کونسل کے ممبران کا اجلاس بلائینگے اور ان کی تجویز پر اسکیمات کو حتمی شکل دی جائیگی انہوں نے بجٹ اجلاس میں مزید کہا کہ تنخواہوں کی مد میں آئندہ سال 2016-17 کے لیئے تین کروڑ دو لاکھ چھیاسٹھ ہزار دو سو پچیس روپے رکھے گئے ہیں جو کہ گزشتہ سال کے بجٹ اسٹیمیٹ سے دس فیصد زیادہ ہے متفرق دفتری اخراجات و دیگر اخراجات کے صوبائی حکومت سے دس کروڑ چھتیس لاکھ پچھتر ہزار روپے(10 36 75000) کا مطالبہ کیا گیا ہے بجٹ کا اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا بجٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وائس چیئرمین عبدالحمید ایڈوکیٹ نے کہا کہ ایوان میں تمام ممبران کو مساوی حیثیت و اہمیت دی جاتی ہے ممبران کوشش کریں کہ اجلاس میں تیاری کر کے آئین اور اپنے اپنے علاقوں کے مسائل بہتر انداز میں یہاں زیر بحث لائیں اور محکموں کے حوالے سے بھی جو شکایتیں اور تجاویز ہوتے ہیں اس حوالے سے بھی ایوان میں اپنی تجاویز اور شکایتیں پیش کریں اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار آغا شکیل احمد درانی نے ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے ممبران کی سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم کونسلران کے مفادات کی ہر طرح سے دفاع کریں گے مختلف محکموں کے حوالے سے کونسلران نے جن شکایات کا اظہار کیا ہے ان محکموں کے زمہ داران کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ معزز ممبران کی شکایتیں نوٹ کر کے ان شکایتیں دور کریں اس کے علاوہ ہماری یہ کوشش ہو گی کہ ہم بلدیاتی نمائندوں کے لئے ترقیاتی اسکیمات کے مد میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سے خصوصی گرانٹ لیں تا کہ یونین سطح کے جو مسائل ہیں وہ بلدیانی کونسلر کے زریعے حل کئے جا سکیں دریں اثناء اجلاس کے اختتام پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار آغا شکیل احمد درانی اور وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار عبدالحمید ایڈووکیٹ نے ضلع کونسل کے چالیس ممبران کو ہر یونین کونسل کے طلباء و تعلیمی ادارواں کے لئے پچاس پچاس ہزار روپے کی کتابیں اور کاپیان حوالے کئے اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار اور ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ ہم سب کی یہ کوشش ہونی چائیے کہ ہم اپنے تعلیمی اداروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان تعلیمی اداروں کی نگرانی بھی کریں اجلاس میں ضلعی منتظم تعلیم محمد ذکریا شاہوانی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قاسم شاہ ،ڈپٹی ڈائڑیکٹر ذراعت خضدار شاہ زمان محمد حسنی ، ایس ڈی او ایریگیشن ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر فضل محمد زہری ،سعید مصطفی ،ڈی ایس پی محمد امین لاسی ،وڈیرا محمد صالح جاموٹ اور دیگر نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں معزز ممبران نے کہا کہ ہم ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے چیئرمین سے درخواست کرتے ہیں کہ ضلع خضدار ایک پسماندہ علاقہ ہے وہ وزیر اعلی بلوچستان سے خضدار کے لیئے خصوصی فنڈز منظور کر وائیں تاکہ دور درا ز کے علاقوں کی پسماندگی میں کمی ہو ۔