|

وقتِ اشاعت :   August 18 – 2016

ریوڈی جنرو: برازیل کے شہر ریو میں جاری اولمپکس میں تین بلوچ لڑکیاں مختلف ممالک کی طرف سے حصہ لے رہی ہیں، تفصیلات کے مطابق ریو میں جاری اولمپکس میں تین بلوچ لڑکیاں حصہ لے رہی ہیں جو کہ تین ممالک کی نمائندگی کر رہی ہیں، جن میں لیاری سے تعلق رکھنے والی مدیحہ غفور جو کہ نیدر لینڈ کی ایتھلیٹکس میں نمائندگی کررہی ہے ، واضح رہے مدیحہ غفور قوم پرست رہنماء مرحوم لعل بخش رند کی بھتیجی ہے ، دوسری بلوچ لڑکی عائشہ البلوشی ریو اولمپکس میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کررہی ہے، اور ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں حصہ لے رہی ہے، عائشہ البلوشی عرب امارات میں ہی پیدا ہوئی ہے اور وہ سات ایتھلیٹکس میں سے ایک ہیں جنہوں نے ازبکستان میں ہونے والے ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کی تھی، جبکہ تیسری بلوچ لڑکی ورحا البلوشی ریو اولمپک میں شوٹنگ گیمز میں امان کی نمائندگی کررہی ہے، واضح رہے ورحا البلوشی 1989میں اومان میں پیدا ہوئی تھی۔