|

وقتِ اشاعت :   August 18 – 2016

کوئٹہ+اندرون بلوچستان : کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بلوچستان سے متعلق بیان کے خلاف بلوچستان میں یوم احتجاج منایا گیا۔صوبے کے تیس سے زائد شہروں میں جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں۔ مظاہرین نے بھارتی پرچم اور نریندر مودی کے پتلے نذر آتش کئے۔ تفصیلات کے مطابق کشمیر میں بھارتی جارحیت اور نریندر مودی کی جانب سے پاکستان سے متعلق ہرزہ سرائی کے خلاف بلوچستان کے عوام سراپا احتجاج بن گئے۔ صوبے کے تیس سے زائد شہروں میں مظاہرے، جلسے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ بولان میں پی ٹی آئی کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ ڈھاڈر کے مقام پر سڑک کو احتجاجا بند کیا گیا۔ ڈیرہ مراد جمالی میں قومی شاہراہ پر دھرنا دیا گیا۔ کوئٹہ میں وزیراعلیٰ کی زیر صدارت لاء کالج میں مذمتی کانفرنس منعقد ہوئی جبکہ میزان چوک سے پاکستان ورکرز پارٹی،خلجی قبائل کے عمائدین اور دیگر سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ کوئٹہ کے علاوہ مستونگ، مچھ، ڈھاڈر، سبی، ڈیرہ مراد جمالی، اوستہ محمد، ڈیرہ اللہ یار، جھل مگسی، قلات، خضدار، نوشکی، خاران، ماشکیل، نوکنڈی، دالبندین، حب، لورالائی، پشین، ڑوب، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، موسیٰ خیل، ہرنائی، لورالائی، دکی، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، تربت، پنجگور، گوادر سمیت صوبے کے تیس سے زائد چھوٹے بڑے شہروں میں سیاسی ، سماجی ، مذہبی تنظیموں، جماعتوں اور سول سائٹی کے نمائندوں احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بھارت مردہ آباد کے نعرے لگائے۔ بھارتی پرچم اور نریندر مودی کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔ چمن میں مظاہرین نے پاک افغان سرحدی باب دوستی گیٹ کے قریب مظاہرہ کیا اور بھارتی پرچم نذر آتش کیا۔ اس موقع پر سرحد پر آمدروفت معطل ہوگئی۔ بھارتی وزیراعظم نریندر کی بلوچستان کے بارے میں کیخلاف صوبے کے مختلف علاقوں میں سیاسی ومذہبی تنظیموں اور سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرے ہوئے، مقررین نے بھارتی وزیراعظم کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا، تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے بلوچستان کے متعلق شر انگیز تقریر کے خلاف خضدار میں سیاسی جماعتوں ،عوام ،سماجی تنظیموں کے کارکنان ،تاجران اور انجمن معذوران کے کارکنان انجمن تاجران ،طلبا سرآپا احتجاج ،بھارتی وزیر اعظم کا پتلا نظر آتش،پاکستان اور بلوچستان ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں ،نرینندرر مودی بلوچستان کا ہمدرد بننے کے بجائے کشمیر میں ہندوستانی دہشت گردی اور سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بندکریں ،حکومت گرفتار بھارتی ایجنٹ اور اس کے سہولت کاروں کو فوری طور پر تختہ دار پر لٹکا دیں مقررین کا احتجاجی ریلی سے خطاب تفصیلات کے مطابق خضدار کے مختلف سیاسی جماعتوں ،جماعت اسلامی ،نیشنل پارٹی ،بی این پی (عوامی ) ،پاکستان مسلم لیگ (ن)،جمعیت علماء اسلام (ف) اہلسنت و الجماعت ،جمعیت علماء اسلام (نظریاتی ) انجمن تاجران خضدار ،زمیندا ر ایکشن کمیٹی ،انجمن معذوران خضدار ،مختلف سماجی تنظیموں ، انجمن تاجران ،اقلیتی برادری کی جانب سے ہندوستان کی بلوچستان میں مداخلت کے خلاف دو تلوار چوک سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ،ریلی سلطان ابراہیم خان روڈ سے گزرتی ہوئی قومی شاہراہ پر جلسہ کی شکل اختیار کی جلسہ سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء میر یونس عزیز زہری ،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا محمد اسلم گزگی ،مفتی جاوید احمد منصوری،نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے صدر رئیس بشیر احمد مینگل ،بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی ) کے ضلعی آرگنائزر ڈاکٹر حضور بخش زہری ، نور الدین چھٹہ ،اہلسنت و الجماعت ضلع خضدار ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ ثناء اللہ فاروقی ،پاکستان مسلم لیگ (ن) خضدار کے رہنماء بشیر احمد جتک ،جمعیت علماء اسلام (نظریاتی ) کے ضلعی امیر مولانا عبدالغفور کرخی ،انجمن تاجران خضدار کے نائب صدر تاج محمد ،انجمن معذوران بلوچستان کے صدر علی احمد ،جماعت اسلامی تحصیل کرخ کے صدر غلام قادر چھٹہ،خدرانی قومی اتحاد کے مرکزی رہنماء سردار زادہ میر نصیر احمد خدرانی ،مرکزی سیکرٹری جنرل حاجی رسول بخش خدرانی ،محمد زکریا محمد حسنی و دیگر نے خطاب کیا مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت روز اول سے پاکستان کی سلامتی اور استحکام کو مجروع کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے ،بلوچستان کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم نے جس جھوٹ کا اظہار کیا ہے وہ قابل مذمت ہے ہم بھارتی وزیر اعظم کو واضح طور پر بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان ہمارا وطن اور بلوچستان ہمار ا مسکن ہے بلوچستان اور پاکستان ایک دوسرے کے لئے لازم ملزوم ہیں ان کو نہ بھارتی سازشیں اور نہ ہی را کے ایجنٹ ایک دوسرے سے جد ا کر سکتے ہیں حکومت بھارت کے اقدامات کے خلاف جہاد کا اعلان کریں ہم پاک دھرتی کے لئے جانوں کا نظرانہ پیش کر کے بھارتی خوابوں کا چکنا چور کر دیں گے مقررین نے کہا کہ اس وقت بھارتی کشمیر (مقبوضہ جموی و کشمیر ) میں بھارتی دہشت گردی اپنی انتہاء کو پہنچ چکی ہے خواتین کی عصمت دری نوجوانوں کا قتل اور چادر و چاردیواری کی پائمالی معمول بن چکا ہے بھارت کب تک کشمیر میں جاری اپنی مظالم چھپائے گی اب دنیا یہ جان چکی ہے کہ ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک اور دوسرے ممالک کے امن کو تباہ کرنے کی علامت بن چکی ہے قبل ازیں مشتعل مظاہرین نے بھارتی وزیر اعظم کا پتلا اور بھارتی پرچم بھی نظر آتش کر دیا ،تفتان میں انڈیا کے وزیراعظم نریندرمودی کے بلوچستان کے متعلق بیان پر سول سوسائٹی طلباء و دیگر نے ایک بڑی ریلی نکالی جو کہ تفتان کے مختلف شاہراوں سے گزارتا ہوا مین چورنگی میں ایک بڑی اجتماع کی صورت اختیار کیا ریلی میں عوام نے انڈیا کے خلاف شدید نعرہ بازی کیا اور انڈیا کے وزیراعظم کا پتلہ اور جھنڈابھی نذر آتش کیا گیا مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے متعلق انڈیا کے وزیراعظم کے بیان کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں اور اس طرح کے بیان جاری کرکے ہمارے دلوں کو ٹھیس پہنچا ہے،پنجگور بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے خلاف سیاسی جماعتوں سول سوسائیٹی نے ملکر احتجاج کیا اور جاوید چوک سے بازار تک ایک ریلی بھی نکالا جو ہسپتال چوک پر آکر جلسے کی شکل اختیار کر گیا ریلی میں علاقے کی خواتین نے بھی حصہ لیا تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بھارتی مداخلت اور مودی کے خلاف سیاسی جماعتوں اور سول سوسائیٹی نے ملکر جاوید چوک سے بازار تک ایک ریلی نکالا جو ہسپتال چوک پر آکر ایک جلسے کی شکل اختیار گیاریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر بھارتی مداخلت نا منظور نا منظور اور جو بھارت کا یار ہے وہ غدار ہے کے نعرے درج تھے مظاہریں نے بھارت مودی خیر بیار مری براہمداغ بگٹی اور دیگر کے خلاف شدید نعرے بھی لگائے اور ان کے پتلے بھی نذر آتش کئیے بھارت کے خلاف مظاہرے میں علاقے کی خواتین نے بھی حصہ لیا بعد ازاں ریلی کے شرکاء پرامن طور پر منتشر ہوگئے ، بھارت کی جانب سے بلوچستان میں مداخلت کے خلاف تحصیل نال میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی سے سردار زادہ میر محمد حنیف بزنجو ،انجمن تاجران کے صدر حاجی دین محمد پندرانی ،محمد انور و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت بلوچستان میں مداخلت کرکے جو مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے ہم اسے ان کے مزموم مقاصد میں کامیاب ہونے نہیں دیں گے یہاں کے عوام پاکستان کے لئے مر مٹھنے کو تیار ہے دریں اثناء تحصیل وڈھ میں بھی بھارت کی جانب سے بلوچستان میں مداخلت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ایف سی کے وند کمانڈنٹ میجر عبدالواسیع کی نگرانی میں نکالی گئی ریلی مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی جلسہ کی شکل اختیار کی جس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان ایک دوسرے کے لئے لازم ملزوم ہے ان کے رشتے کو دنیا کی کوئی سازش ختم نہیں کر سکتی بھارت کشمیر میں انسانیت سوز مظالم بند کریں اور کشمیروں کو ان کا حق خود ارادیت دیں قبل ازیں مشتعل مظاہرین نے بھارتی پرچم اور بھارتی وزریر اعظم کا پتلا بھی نظر آتش کر دیا ، بھارت کے جارحانہ روئیے اور نریندر مودی کے بیان کے خلاف ملک کی طرح صحبت پور میں سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے مذمتی ریلی نکالی گئی۔ریلی صحبت پور مین روڈ سے ہوتی ہوئی ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے پہنچی پریس کلب کے سامنے پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیاریلی کے مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز تھے جن میں بھارت کے خلاف نعرے درج تھے اور ریلی کے شرکا بھارت اور مودی کے خلاف فلک شگاف نعرے لگارہے تھے کہ جو مودی کا یار ہے وہ پاکستان کا غدار ہے ۔ریلی کے مظاہرین نے مزید کہا کہ مودی بلوچستان پر بیان دیکر کشمیر پر ہونے والے مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ہندوستان طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی تحریک کو ختم نہیں کر سکتا ۔انھوں نے کہا کہ مودی سب سے پہلے کشمیر کے مسلمان پر مظالم ڈھانے پر عالمی برادری کے سامنے احتساب کیلئے کھڑے ہوں،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بلوچستان بارے بیان کے رد عمل اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کے بلوچستان میں مبینہ دہشت گردکاروائیوں و مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کیخلاف مچھ کے شہریوں نے احتجاجا روڑ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھارتی پر چم و بھارتی وزیر اعظم کے پتلے نذر آتش کیا گیا نریندر مودی کے بلوچستان بارے بیان بھارتی مداخلت کے واضح ثبوت ہیں اقوام متحدہ بھارت کے دہشت گرد کاروائیوں کا نوٹس لے احتجاجی مظاہرین تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز بھارتی وزیر اعظم نے بلوچستان کے متعلق بیان جاری کیا تھا جس کے رد عمل اور بلوچستان میں دہشت گرد کاروائیوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف شہریوں نے احتجاجا روڑ بلاک کرکے دھرنا دیا اور مظاہرہ کیا احتجاجی شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز پلے کارڈ اٹھارکھے جس پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کیخلاف طرح طرح کے نعرے درج تھے احتجاجی شرکاء نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پتلے اور بھارتی پر چم کو نذرآتش کیا ،بلوچستان کے دیگر شہروں کی طرح سرحدی شہر چمن میں بھارتی خفیہ ایجنسی اور بھارتی وزیر عظم نریندر مودی کے ناذیبا الفاظ کے خلاف چمن احتجاجی ریلی کا احتمام کیا گیا ریلی مختلف سیا سی قبائلی اور سول سوسائٹی کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں ہزاروں کی تعدامیں قبائل نے شرکت کی ریلی شہر کے مین شاہراوں سے ہوتے ایف سی قلعے کے سامنے ایک بڑے اجتماع میں تبدیل ہوگی ریلی ایف سی قلعے سے پاک افغان بارڈر کی جانب روانہ ہوئی ریلی میں شامل قبائل نے ہاتھوں میں مختلف قسم کے پلے کارڈ اٹھائے رکے تھے جس پر انڈین سرکا ر اور انڈین وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتی کا بلوچستان میں مداخلت کے خلاف نعرے درج تھے ،بھارت کی جانب سے بلوچستان میں مداخلت کے خلاف ہندو پنچائت کی جانب سے احتجاجی ریلی سیوارام کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں ڈاکٹر سدھام چند، جیرام داس، آسو رام ، نندر لال ، جگدیش لعل ، اشوک کمار، گلشن کمار، ہیمن داس ، ایسوک کمار، گنگن داس، سیوام رام چکی والا، گھنشام داس، جیرام ، پون کمار ، سترام داس، روشن کمار، انندر کمار سمیت ہند وبرادری کے دیگر ممبران وکارکنان نے شرکت کی شرکاء نے پلے کارڈز اور بینر ز اٹھارکھے تھے ،بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے بلوچستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں و بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کے خلاف ضلع کچھی ،ضلع سبی میں مکمل طور پر قومی شاہراہ احتجاجا بند کردی گئی بھارت کی جانب سے بلوچستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہونے کے واضح ثبوتوں پر ضلع ڈھاڈر میں بھی شدید مذمت کی گئی اس حوالے سے احتجاجی ریلی ضلع کونسل کچھی کے چےئرمین میر سردار خان رندکی کال پر مکمل شٹرڈان ہرتال رہی احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیاڈھاڈر بائی پاس و سبی ٹول پلازہ کے مقام پر قومی شاہراہ بلاک ہونے سے سبی کوئٹہ سبی جیکب آباد جانے والی ٹریفک مکمل طور پر کئی گھنٹوں تک بلاک رہی جس کے باعث گرمی سے مسافر مشکلات کا شکار رہے تاہم قومی شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافر بھی بھارتی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں مداخلت و کشمیر میں کشمیری بھائیوں پر ظلم ستم کرنے کے خلاف احتجاج میں شامل ہوکر اپنا بھی احتجاج ریکارڈ کرایا اور محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیا قومی شاہراہ کے بلاک ہونے پر مقامی انتظامیہ نے مسافروں کی سیکورٹی میں اضافہ کیا بعدازاں کئی گھنٹوں کے بعد قومی شاہراہ کھل دی گئی ،بلوچستان میں را کی مداخلت اوربھارتی وزیراعظم کے بیان کے خلاف پاکستان تحریک انصاف اور کھوسہ اتحاد کی جانب سے ڈیرہ مرادجمالی میں الگ الگ ریلیاں نکال کر قومی شاہراہ پر دھرنا قومی شاہراہ بلاک بھارت کے خلاف سخت نعرے بازی نریندرمودی کا پتلااور ترنگانذرآتش ۔ڈیرہ مرادجمالی میں بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے خلاف پی ٹی آئی کے صوبائی رہنماء میر سنجرخان جمالی اور کھوسہ اتحاد کے حاجی نثاراحمد کھوسہ کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی مظاہرین نے قومی شاہراہ پر بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا پتلااورترنگانذر آتش کیااوربلوچستان میں بھارتی مداخلت کے خلاف سخت نعرے بازی کی ، بلوچستان سے متعلق بھارتی وزیر اعظم کا بیان بھاررتی خفیہ ادارہ را کی مداخلت اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور دہشتگردی کے خلاف شہریوں کی جانب سے احتجاجی ریلی اور مظاہرہ مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینر اُٹھا رکھے تھے جس پر بھارت مخالف نعرے درج تھے مظاہرین نے انڈین ترنگا زمین پر گسیٹ کر شہر کے مختلف شاہراوٗں پر مارچ کیا اور مودی سرکار اور بھارتی خفیہ ادارہ را کے خلاف شدید نعرے بازی کی ریلی نے شیخ عران شہید چوک میں احتجاجی جلسہ کی شکل اختیار کی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ زکواۃ چیرمین عبد الستار کاکڑ عبد الرحیم مندوخیل ،جمہوری قومی مومنٹ کے شیر حسن شیرانی رزاق شیرانی آدم خان دولت بابکرخیل گل زمان ناصر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوکہا کہ انڈیا بلوچستان میں مداخلت کرکے اقوام متحدہ کی اصول کی خلاف ورزی کر رہا ہے اقوام متحدہ نوٹس لے بلوچستان پاکستان کا اٹوٹ حصہ ہے ہمارے ملک کو غیروں کے ہاتھوں بیچنا ہمارے اپنے نہیں ہوسکتے وہ ایجنٹ تھے ایجنٹ ہی رہیں گے، بلو چستان میں بھا رت کی مداخلت اور کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے و مظالم کے خلاف حب میں مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں نے ریلی نکالی ، ریلی کے شرکاء پاکستان زندہ باد ،بھا رت مردہ باد ،پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے ریلی کے شرکا ء نے شہرکی مختلف شاہراہوں کا گشت کیا ریلی کی قیادت حب کے نو جوان اقلیتی ہریش کمار لاسی کررہے تھے ریلی کے شرکاء نے بھارتی وزیر اعظم نرندر مودی اور براہمداغ بگٹی کے پتلے بھی جلائے ریلی کے شرکاء سے موندرہ چوک پر خطاب کرتے ہوئے ہریش کمار لاسی ، سید نہال شاہ ،عطاء اللہ رونجھو ،اکرم موندرہ ،سید علی شاہ ،عبدالرحمن لانگو ،سرور رونجھو ، خدابخش بلوچ ودیگر نے کہاکہ بھا رتی کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بلوچستان کے بارے میں جوبیانات دیئے وہ قابل مذمت ہے آج اس ریلی کی توسط سے بلوچ قوم اس کی شدید مذمت کرتی ہے او ر بھا رت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ بلوچستان پاکستان کی جان ہے بلوچ سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے متحد ہیں،خاران میں بھارت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں سول سوسائٹی سمیت مختلف طبقہ فکر کے افراد شریک رہے ریلی کی شرکاء نے پاکستانی پرچم ہاتھوں میں اُٹھائے بھارت اوراس کے وزیر اعظم کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ریلی کے شرکاء سے ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین میر صغیر احمد بادینی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نے گذشتہ روز پاکستان اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت کو تسلیم کرکے اپنی ناپاک عزائم کو ظاہر کردیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور پاکستان میں بھارتی مداخلت کے خلاف پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے ساتھ مل کر سیسیہ پلائی ہوئی دیوار کی صورت میں ہر بھارتی سازش کو ناکام بنا دی گی دریں اثناء پاک ایران سرحدی علاقہ ماشکیل میں بھی بھارت کے خلاف علاقائی معتبرین اور سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس سے یوسی چیئرمین امان اللہ ریکی ،جیئند خان ریکی ودیگرنے خطاب کیا ، بلوچسان بھر کی طرح ضلع چاغی کے صدر مقام دالبندین میں آل پارٹیز زیرا ہتمام بھارتی وزیر عظم مودی کے خلاف دالبندین شہر میں ریلی نکالی گئی جس کی قیادت کی ڈسٹرکٹ چیرمین چاغی میر داود خان نوتیزئی نے کی اور دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی ریلی نکالی گئی جن کی قیادت میر غلام جان حسنزئی نے کی ریلی شہر سے ہوتے ہوے اسٹیشن چوک پھر جلسہ عام کی شکل اختیارکی گئی پاکستان تحریک انصاف نے بھی ریلی نکالی اس جلسہ میں ہزاروں مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی جلسہ سے ڈسٹرکٹ چیرمین چاغی میر داود جان نوتیزئی پاکستان پیپلز پارٹی کے میر احمد محمدحسنی مسلم لیگ ن کے فیض اللہ سمالانی سردار نعیم جان سنجرانی میر ثناء اللہ نوتیزئی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکاربلوچستان میں مداخلت کر رہا ہے ،قلات بھارتی وزیراعظم مودی کے بیان اور بلوچستان میں مداخلت پر قلات میں ہندوپنچائیت سیاسی سماجی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے مظاہرہ اور احتجاجی ریلی، تفصیلات کے مطابق بھارتی انتہاء پسند وزیراعظم نریندر مودی کے بلوچستان میں مداخلت اور بیان کیخلاف آج یہاں قلات میں ایک بہت بڑاریلی نکالاگیا، ریلی میں قلات کے ہندو پنچائیت ، تاجر برادری، سیاسی وسماجی طبقہ اور مختلف طبقہ فکر کے افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ،ضلع کونسل گوادر بابو گلاب ، چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر عابد رحیم سہرابی ، پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنماء نسیم پیر بخش اور وائس چیئرمین ضلع کونسل نعمت اللہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بلوچستان میں مداخلت کرنے کااعترافی بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کررہاہ ے ، جس کا اعتراف بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب کے دوران کیا، اور اس کے بیان کی تائید خودساختہ ومصنوعی لیڈر براہمدغ بگٹی نے کیا، انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کاحصہ ہے اور رہے گا، بلوچ قوم پاکستان کے اندر بیٹھ کر اپنے مسائل کو حل کرینگے، ہم اس ملک کے ساتھ ہے، ہم اس سے جدا نہیں ہوسکتے، انہوں نے کہا کہ جب سے پاکستان معرضوجود ہیں آیا تو اسی دن سے پاکستان کو بہت سے چیلنجز اور بیرونی مداخلت کاسامناہے، بین الاقوامی اصولوں کیخلاف ہے جو ناقابل برداشت ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام میں بلوچستان کااہم کردار رہا ، بھارتی وزیراعظم اپنی ناکامیوں اور شرمندگی پرپردہ ڈالنے کیلئے بلوچستان کا نام نہادوخود ساختہ لیڈروں کے ذریعے استعمال کررہاہے، احتجاجی ریلی سے پہلے ضلع کونسل ہال میں مذمتی اجلاس منعقد کی گئی، ریلی میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں میں مذمتی بینر اور پاکستان کے پرچم تھے، جبکہ شرکاء نے نعروں سے ماحول کو گرمایا، ریلی کے شرکاء نے ضلع کونسل سے فش ہاربر روڈ تک ریلی نکالی، ریلی کے اختتام پرشرکاء نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کاپتلانذرآتش کر دی ،سول سوسائٹی کے زیر اہتمام بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی سرکاء کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، احتجاجی مظاہرے میں سول سوسائٹی سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ احتجاجی مظاہرے سے ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین میر صغیر احمد بادینی ، سماجی ورکر منظور احمدسیاپادودیگر نے خطاب کیا، احتجاجی مظاہرے میں ڈپٹی کمشنر خاران عبدالقدوس مینگل ، ایف سی کرنل محمد امین دریجو، ایس پی محمدانور بادینی نے خصوصی طور پر شریک تھے، احتجاجی مظاہرے کے دوران بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کیخلاف نعرہ بازی کی گئی اور مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارت کے سرکارکے بلوچستان میں بے جا مداخلت کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے ،ڈیرہ بگٹی بلوچستان میں بھارتی مدا خلت کے خلاف نواب زادہ گہرام خان بگٹی کی سر براہی میں ایک احتجاجی ریلی جو مین بازار ڈیرہ بگٹی میں ہوا۔ اقوام متحدہ پاکستان اور بلوچستان میں بھارتی مدا خلت کا فوری نو ٹس لیں نواب زادہ گہرام خان بگٹی ۔ ڈیرہ بگٹی کے تمام عوام اور قبا ئل اپنے وطن کی دفا ع کیلئے آئی ایس آئی ، پاک فو ج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ تفصیلات کے مطا بق ضلع ڈیرہ بگٹی کے قبائلی معتبر ین ، مختلف سیاسی جماعتوں ، سول سو سائٹی اور شعبہ زند گی سے تعلق رکھنے والے عوام بڑی تعدا د میں شر یک ہو ئے۔ بلوچستان میں بھار تی مد اخلت کے خلاف احتجاجی ریلی مین بازار میں ہوا۔ جہاں پر مظا ہرین نے بھارت اور بھارتی را ایجنسی کے خلاف شد ید سخت نعرے بازی اور احتجاج کیا۔ریلی کے شرکاء نے مختلف پلے کارڈز اور بینرزاُٹھا رکھے تھے ۔ جس پر پاک فو ج ، آئی ایس آئی اور ایف سی زندہ باد اور بھارت مردہ باد کے نعرے درج تھے،ڈیرہ بگٹی بلوچستان میں بھارتی مدا خلت کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ پاکستان چوک وڈیرہ غلام نبی شمبا نی بگٹی کی سر براہی میں ہوا۔ اقوام متحدہ پاکستان اور بلوچستان میں بھارتی مدا خلت کا فوری نو ٹس لیں وڈیرہ غلام نبی شمبا نی بگٹی ۔ ڈیرہ بگٹی کے تمام عوام اور قبا ئل اپنے وطن کی دفا ع کیلئے آئی ایس آئی ، پاک فو ج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ تفصیلات کے مطا بق ضلع ڈیرہ بگٹی کے قبائلی معتبر ین ، مختلف سیاسی جماعتوں ، سول سو سائٹی بلوچستان میں بھار تی مد اخلت کے خلاف احتجاجی ریلی پاکستان چوک میں ہوا۔ ریلی مختلف شا ہراروں سے ہوتا ہوا پاکستان چو ک پر پہنچ گئی جہاں پر مظا ہرین نے بھارتی جھنڈے ، بھارتی وزیرِ اعظم کا پتلا نظر آتش اور بھارتی را ایجنسی کے خلاف شد ید سخت نعرے بازی کیں۔ریلی کے شرکاء نے مختلف پلے کارڈز اور بینرزاُٹھا رکھے تھے ۔ جس پر پاک فو ج ، آئی ایس آئی اور ایف سی زندہ باد اور بھارت مردہ باد کے نعرے درج تھے۔ بھارت پاکستان میں مدا خلت کر رہا ہے ۔ بھارتی حکومت بخل میں چری اور منہ میں رام رام کی پالیسی پر چل رہا ہے ۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بلوچستان بارے متنازعہ بیان دینے کے خلاف سول سوسائٹی،سیاسی جماعتوں اور طلباء کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا،احتجاجی ریلی سردار اسداللہ خان روڑ سے شروع ہوئی،مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب نوشکی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا،مظاہرین نے بھارتی وزیر اعظم اور بھارتی مداخلت کے خلاف شدید نعرے بازی کی،اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پتلے اور بھارتی پرچم نذر آتش کئے،مظاہرین سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدر پرنس قادر رخشانی،ممتازقبائلی رہنماء میر ناصر خان بادینی،اہلسنت الجماعت کے مرکزی رہنماء حافظ قاسم فاروقی،جماعت اسلامی کے حافظ مطیع الرحمان مینگل،انجمن تاجران کے صدر حافظ عبدالواحد ساسولی اور جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مفتی فدالرحمن رخشانی نے خطاب کیا،مقررین نے بھارتی وزیر کے بلوچستان بارے متنازعہ بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہاکہ بھارتی مداخلت کے وجہ سے ملک اور بالخصوص بلوچستان میں حالات روز بروز خراب ہوتے جارہے ہیں۔