|

وقتِ اشاعت :   August 20 – 2016

سوراب: مدرسہ بدرالہدای محمودیہ جیوامیں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری ،ایم این اے و سابق وفاقی وزیرمولاناعطاء الرحمن جے یوآئی کے صوبائی امیرمولانافیض محمدسمانی صوبائی جنرل سیکریٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ اوردیگرنے کہاہے کہ جس نظریہ اورفکرکے بنیادپراس ملک کوحاصل کیاگیااب ایک منظم سازش کے تحت بعض قوتیں اس مقصدکوپس پشت ڈال کریہاں دانستہ طورپرسیکولرازم کوفروغ دینے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں جس کی کسی صورت اجازت نہیں دے سکتے ،پاکستان کلمہ کے بنیادپربناہے اسلام کاعادلانہ نظام ہی ہمارے تمام مسائل کاحل ہے ،جے یوآئی ملک کے اساسی فکرکی بقاء کے لئے اپنی جدوجہدجاری رکھے گی ،بسلسلہ صدسالہ خدمات جمعیۃ ودستاربندی حفاظ کرام کانفرنس سے جے یوآئی کے مرکزی نائب امیرمولاناعبدالقیوم ہالیجوی ،مولاناعبدالمجیب بیرشریف صوبائی نائب امیرمولاناعبداللہ جتک قاضی منیب الرحمان صوبائی سالارحافظ محمدابراہیم لہڑی سابق صوبائی وزیروڈیرہ عبدالخالق موسیانی میریونس عزیززہری شہزادہ آغاعمرجان احمدزئی ،سابق ایم پی اے میرشبیراحمدبادینی نصیراحمدکاکڑ شیخ الحدیث مولانامحمدشاہ مولانامحمدقاسم فاروقی مدیرمدرسہ قاری نزیراحمدشاہوانی سمیت دیگرعلماء کرام نے بھی خطاب کیاکانفرنس کی صدارت ضلعی امیرآغامحمودشاہ نے کی جبکہ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض مولانامنیراحمدزہری اورمولاناشبیراحمدنے سرانجام دیئے کانفرنس جیواکی تاریخ کابہت بڑااجتماع تھاجس میں مخلف اضلاع سے ہزاروں کی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری مولاناعطاء الرحمن اوردیگرمقررین کاکہناتھاکہ ملک کے تمام ترمعاشی مسائل کی بنیادی وجہ برسراقتدارطبقہ کی کرپشن اوران کی عیاشیاں ہیں ،قومی خزانے کوملکیت سمجھ کربے دریغ لوٹنے والوں کومفلوک الحال لوگوں کی پریشانی سے کوئی سروکارنہیں جب تک صالح اورامانت دارقیادت کی حکمرانی نہیں ہوگی غریب اورلاچاراسی طرح ظلم کی چکی میں پیستے رہیں گے اورملکی وسائل کرپشن کے نذرہوں گے،اس کی واضح مثال بلوچستان کی صورتحال ہے جہاں استحصال کاواویلاکرنے والے قوم پرست خودہی تاریخی کرپشن میں ملوث نکلے ،اس ثابت ہواکہ ان کی سیاست عوام کے لئے نہیں بلکہ اپنے اقتدارکے لئے قوم پرستی کے نعرے کے آڑ میں عوام کوبے وقوف بنارہے ہیں اس میں کوئی اختلاف نہیں کہ ملک میں جاری بدامنی میں بیرونی دشمن کاہاتھ ہے مگرسوال یہ ہے کہ اس ہاتھ کوروکنے پرمامورادارے اپنی زمہ داری کس قدرنبھارہے ہیں ؟وطن عزیزکی سلامتی اورعوام کے جان ومال کی تحفظ کے لئے ہمارے اداروں کوسنجیدہ بنیادوں پراقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے محض ایک دوسرے پرالزامات لگانے سے ہم اپنے فرائض سے سبکدوش نہیں ہوسکتے سانحہ کوئٹہ میں جس طرح ہمارے پڑھے لکھے اور قیمتی طبقہ کونشانہ بنایاگیاوہ ایک المیہ سے کم نہیں ملکی تاریخ کابدترین اوردردناک سانحہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ دشمن ہماری غفلت سے فائدہ اٹھاکرایک منظم منصوبے کے تحت ہمیں ہرطریقے سے اپاہچ بناناچاہتاہے ،سانحہ کوئٹہ میں ملوث قوتوں کوہرحال میں بے نقاب کرناہوگاتاکہ انہیں آئندہ اس طرح کے گھناؤنے وارکی ہمت نہ ہو،انہوں نے کہاکہ نصاب میں نئی نسل کو مکمل تاریخ سے متعارف نہیں کیاجارہابلکہ انہیں تصویرکاآدھارخ دکھایاجارہاہے برصغیرمیں آزادی کی سوچ کوپروان چڑھانے اورپاکستان کے قیام کی کوششوں میں علماء کرام کی تحریک بنیادی حیثیت رکھتی ہے