نوکنڈی : نوکنڈی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور خراب جرنیٹروں کی عدم مرمت کیخلاف انجمن تاجران کی اپیل پر عوامی قبائلی سیاسی رہنماؤں نے بازار میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اور اس دوران کیسکو کی نااہلی اور چیف کیسکو کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراؤں سے ہوتا ہوا مین چوک پر جلسے کی شکل اختیار کر گئی مظاہرین نے شدید نعرہ بازی بھی کی گئی مظاہرین سے قبائلی رہنما میر رحمان خان بلوچ پیپلز پارٹی کے سردار محمد اعظم برہانزئی انجمن تاجران کے صدر واحد بخش شیرزئی میر حاجی امان اللہ کبدانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوکنڈی میں گزشتہ ایک مہینے سے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ دو دنوں سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے جس سے پورے شہر میں مکمل بجلی کی سپلائی منقطع ہے جس سے عوام سراپا احتجاج ہے مگر کیسکو حکام کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی انہوں نے کہا کہ پاور ہاوس میں پانچ جرنیٹروں میں سے دو جرنیٹر خراب پڑے ہیں جن کو ٹھیک کرنے میں حیلے بہانوں سے کام لیا جارہا ہے جسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سیندک سوشل سیکٹر فنڈز سے فراہم کیے گئے دو جرنیٹرز کو تاحال نصب نہیں کیا گی جنکے نئے ٹرانسفارمر فراہم کرنے میں متعلقہ فرم نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہیں جو عرصہ تین مہینے سے پاور ہاوس میں پڑے ہوئے ہیں انہوں نے کہا نوکنڈی میں بجلی کی مسائل حل کرنے میں کیسیکو مکمل ناکام ہے افیسران بھی اکثر غیر حاضر رہتے ہیں جس سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے انہوں نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک ہفتے میں خراب جرنیٹرز کو مرمت کرکے نہیں لایا گیا اور ساتھ ہی ساتھ مکمل بجلی بحال نہیں کی گئی تو کوئیٹہ تفتان شاہراہ غیر معینہ مدت کیلئے بلاک کیا جائیگا۔