|

وقتِ اشاعت :   August 24 – 2016

اندرو ن بلو چستان : الطاف حسین کے بیا ن اور میڈ یا پر حملو ں کے خلا ف بلو چستان کے مختلف شہر یو ں میں صحا فتی تنظیمو ں کا احتجا جی مظاہرہ تفصیلا ت کے مطابق گز شتہ رو ز قا ئد ایم کیو ایم الطا ف حسین کی طر ف سے پا کستان کے خلا ف بیان اور ایم کیو ایم کا رکنو ں کی جا نب سے میڈ یا ہا وسز پر حملے کیخلاف نو شکی ، جعفرآ باداور دا لبندین میں صحا فی تنظیمو ں نے احتجا جی مظا ہر ہ کیا تفصیلا ت کے مطابق کراچی میں میڈیا دفاترپر سیاسی تنظیم کے کارکنوں کی جانب سے حملے کے خلاف نوشکی پریس کلب کے سامنے صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا صحافیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھاکر میڈیاہاوسزپر حملوں کے خلاف شدیدنعرہ بازی کی اسموقع پر خطاب کرتے ہوئے نوشکی پریس کلب کے صدرغلا م رسول جمالدینی،سینئرصحافی حاجی محمدسعیدبلوچ،اورحاجی طعیب یلانزئی نے کہاکہ ہم نوشکی پریس کلب کی جانب سے کراچی میں پریس کلب اورمختلف ٹی وی چینلزکے دفاترپرحملوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور واقعہ آزادی صحافت پر حملہ ہیں اسطرح کے بدمعاشی اوراوچھے ہتکھنڈوں سے سچ کی آواز کو نہیں دبایاجاسکتاہیں انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیاکہ کراچی میں میڈیادفاترپر حملوں میں ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اورکراچی سمیت ملک بھرمیں میڈیاہاوسز اورصحافیوں کو سیکورٹی فراہم کیاجائے،کر اچی میں ایم کیو ایم کا ر کنو ں کی جا نب سے ARYنیوز سمیت دیگر میڈ یا ہا ؤ سز پر حملو ں کیخلا ف نیشنل پر یس کلب جعفرآ باد کے زیر اہتما م احتجا جی ریلی نکا لی گئی اور پر یس کلب کے سا منے مظا ہرہ کیا گیا جس میں صحا فیو ں کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی اور واقعہ کیخلاف نعرے با زی کی گئی اس مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے پر یس کلب کے صدر محمد ہا شم بلوچ ، سارنگ مستو ئی،زا ہد انجم ،لیا قت مستو ئی ،دلشاد کھو سہ ،فدا حسین دھرپالی ،ماجد بھنگر،نصیر احمد مستوئی ،واحد بخش جتوئی و دیگر نے کہا کہ کو ئی پہلا وا قعہ نہیں اس سے قبل بھی صحا فیو ں اور میڈ یا ہا ؤ سز پر حملے ہو ئے ہیں لیکن اس کے با وجود حکو مت نے صحا فیو ں کو تحفظ فرا ہم نہیں کیا ہے ایسے بز دلا نہ حملے سچا ئی کی آ واز کو دبا نے کی سازش ہیں لیکن ایسے واقعا ت سے صحا فیو ں کو خو فزدہ نہیں کیا جا سکتا ہے سیا سی رہنماؤ ں،غلام حسین بگٹی، آ ل ڈو مکی اتحار کے صدر کا مر یڈ شاہنواز گو لہ ، پی ٹی آ ئی کے محمد عارف رند ،مسلم لیگ ق کے صدر محمد ا سحاق بھنگر بی این پی کے صدر احسان کھو سہ ، بشیر احمد مستوئی ،امتیاز احمد بمبل و دیگر نے واقعہ کی شد ید الفا ظ میں مذ مت کر تے ہو ئے کہا کہ ایم کیو ایم کی جا نب سے میڈ یا ہا ؤسز پر حملہ پا کستا ن کی بقا ء پر حملہ ہے آزاد میڈیا مضبو ط جمہو ریت کی ضما نت ہے رہنماؤ ں نے مطا لبہ کیا کہ وا قعہ میں ملو ث ملز ما ن کو گر فتا ر کر کے سخت سے سخت سزادی جا ئے اور صحا فیو ں کے تحفظ اورمیڈ یا ہا ؤ سز کی سیکیو ر ٹی کو یقینی بنا یا جا ئے ۔کراچی میں میڈیا ہاؤسز پر حملوں کے خلاف دالبندین پریس کلب کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔پرس کلب کے صدر حاجی ستار کشانی کی قیادت میں کیے جانے والے مظاہرے میں وکلاء ، سیاسی کارکنوں اور سماجی رہنماؤں نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر اے آر وائی، سماء ٹی وی ، نیو ٹی وی اور جیو نیوز کے دفاتر و کارکنوں پر حملوں کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔ مظاہرین سے دالبندین پریس کلب کے صدر حاجی عبدالستار کشانی، جنرل سیکرٹری علی دوست بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ایک سیاسی جماعت کے مشتعل کارکنوں کی جانب سے میڈیا مراکز پر حملے قاب مذمت اور ناقابل قبول ہیں کیونکہ ایسے ہتھکنڈے آزادصحافت کو دبانے یا ڈرانے کے لیئے استعمال کیئے جاتے ہیں جن سے صحافی قطعی خوفزدہ نہیں ہوں گے۔انہوں نے کراچی حملے کے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ بھی دہرایا۔