کراچی: کراچی میں چینی کمپنی کی جانب سے نیا شپنگ ٹرمینل تکمیل کے قریب ہے‘جہاں بڑے بحری جہازوں کی رسائی ممکن ہوگی‘ملک کے سب سے بڑے تجارتی شہر کراچی میں تعمیر ہونے والا ہیچیسن ٹرمینل رواں سال کے اختتام سے قبل ہی کام شروع کردے گا‘کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے مطابق چینی کمپنی یہاں سرمایہ کرے گی‘یہ منصوبہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت ملک میں توانائی اور سڑکوں کی تعمیر کیلئے 46ارب ڈالر کے منصوبوں کا حصہ ہے‘کراچی پورٹ ٹرسٹ حکام کے مطابق زیادہ تر کام مکمل ہوچکا ہے دیگر پر کام جاری ہے افتتاح سے قبل سڑک بھی مکمل کرلی جائے گی۔امید ظاہر کی جارہی ہے کہ رواں سال اکتوبر کے ماہ میں ہیچیسن کے نئے ٹرمینل پر کام کا آغاز ہوجائے گااور یہاں ایک اندازے کے مطابق پہلے برس ڈھائی لاکھ یونٹس ہینڈل کیے جائینگے۔