کوئٹہ: آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر افگن نے کہا ہے کہ ایف سی جوانوں نے قربانی دے کر شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیرافگن نے جائے وقوعہ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی ایف سی بلوچستان کا کہنا تھا کہ ایف سی کے جوانوں نے قربانی دے کر شہر کو بڑی دہشتگردی سے بچالیا۔ ہلاک ہونیوالا دہشتگرد خودکش تھا جسے ایف سی کے جوانوں نے آگے جانے نہیں دی۔ خودکش حملہ آورکواگراہلکارنہ روکتیتوسانحہ کوئٹہ جیساواقعہ رونماہوسکتاتھا۔ آئی جی ایف سی کا کہنا تھا کہ دہشتگرد14اگست کی طرح26اگست کوبھی شہرکاامن تباہ کرناچاہتے تھے لیکن دہشتگردوں کوناکامی کاسامنا کرناپڑا ہے۔ سبی میں بھی ایف سی اہلکاروں نے ریلوے پٹڑی کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام بنائی۔ آئی جی ایف سی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہمیں بحیثیت قوم لڑنا ہوگی۔ عوام سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کررہی ہے انہیں آگے بھی تعاون کرنا چاہیے۔ میجر جنرل شیر افگن کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کامبنگ آپریشن کامیابی سے جاری ہے جس کے مثبت نتائج مل رہے ہیں۔