|

وقتِ اشاعت :   August 27 – 2016

گوادر :  گزشتہ روز کی ناخوشگوار واقعہ کے بعد شہر کے داخلی راستوں میں چیک پوسٹوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی تاکہ مشکوک افراد پر نظر رکھا جا سکے۔ تفصیلات کے مطابق کل رونما ہونے والے ناخوشگوار واقعہ تحصیلدار جیونی و لیویز اہلکاروں کی شہادت کے بعد گوادر شہر کے داخلی راستوں پر معمور سیکورٹی اداروں کی آنے جانے والے افراد پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے تاکہ گوادر شہر و شہری حدود میں کوئی ایسا شخص داخل نہ ہو سکے جس سے شہر کی امن وامان متاثر ہو۔ اس سلسلے میں موجودہ چیک پوسٹوں کے علاوہ شہر میں پولیس دستوں نے گشت بڑھا دی اور مختلف ادوار میں چیکنگ و مشکوک افراد پر نظر رکھا جا رہا ہے۔