|

وقتِ اشاعت :   August 27 – 2016

نئی دہلی : ایران کے قومی سلامتی کے سیکرٹری ایڈ مرل شمخانی دو روزہ دورے پر دہلی پہنچ گئے، نئی دہلی پہنچنے پر انہوں نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ بھارت سے ایران کے تعلقات میں مزید گہرائی اور گرم جوشی لائی جائے، وہ دورے کے دوران بھارت میں اپنے ہم منصب کے علاوہ وزیراعظم مودی سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقات میں خطے کی سیکورٹی صورتحال اور بین الاقوامی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے، یہ بات ایران کے خبررساں ادارے نے دی ہے