|

وقتِ اشاعت :   August 28 – 2016

چمن :  افغانستان میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے محنت مزدوری کرنے والے افراد کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بیدخل کیا جارہا ہے پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مزدورافغانستان میں محنت مزدوری کرنے گئے تھے مگر افغان حکام نے ان کو بیدخل کیا ۔ چمن میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان محنت مزدوری کرنے والوں کا کہنا تھا کہ افغان پولیس نے ان کو گرفتار کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا ان محنت کشوں نے بتایا کہ افغان فورسز کی جانب سے آئے روز کندھار میں پاکستانی مزدوروں کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے ۔ اب تک 200سے زائد پاکستانی مزدوروں کو گر فتاری کے بعدتشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور کا کہنا تھا کہ قانونی دستاویزات کے باوجود ان کو گرفتار کیا گیاآئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیرافگن کی ہدایت پر تمام پاکستانی مزدوروں کو طبی امداد اور سفری اخراجات کی ادائیگی کے بعد پنجاب کے لیئے روانہ کردیا گیاافغان سیکورٹی فورسز کی وجہ سے افغانستان میں پاکستانی محنت کشوں کو سنگین مشکلات کا سامنا ہے ۔ ان محنت کشوں نے پاکستانی حکام پر زور دیا کہ وہ انہیں تشدد سے بچانے کے لیے افغان حکام سے بات کریں ۔