کوئٹہ+ہرنائی+ڈیرہ بگٹی +مچھ+ڈھاڈر: ایف سی اور ہرنائی میں فورسز کی کومبنگ آپریشن میں 9مشتبہ افراد گرفتار8افراد گرفتار8عدد اینٹی ٹینک مائنز سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر کے قبضے میں لے لیا، ڈیرہ بگٹی میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ،مچھ میں گھر پر دستی بم حملہ ،بولان کے علاقے گوگرت میں لیویز تھانہ پر راکٹ حملے ، فائرنگ کے تبادلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حملہ آور فرار ہوگئے، تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکور بلوچستان اورپولیس کی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کومبنگ آپریشن اور ہرنائی میں کارروائی کے نتیجے میں 9مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیاگیا جبکہ ہرنائی میں ایک گھر سے 8عدد اینٹی ٹینک مائنز سمیت بھاری تعدادمیں اسلحہ برآمدکرکے قبضے میں لے لیا۔ایف سی ترجمان کے مطابق گزشتہ روز ایف سی کے اہلکاروں پر مسلح افراد کی فائرنگ کے بعد ایف سی اور پولیس نے سریاب کے علاقے اسماعیل آباد اور موسیٰ کالونی میں کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق اسلحہ میں 2 کلاشنکوف ‘ ایک پستول اور متعدد گولیاں برآمد کی گئی ۔ گرفتار ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ دریں اثناء فرنٹیئرکور بلوچستان کی ہرنائی کے پہاڑی سلسلے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران ایک گھر سے دہشتگردوں کی زیراستعمال 8عدد اینٹی ٹینک مائنز ،ایل ایم جی کے 25ہزار راؤنڈز برآمدکرکے قبضے میں لیں۔مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ،ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں فرنٹیر کور بلوچستان نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے 3کلو گرام دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیا جو نامعلوم دہشت گردوں نے تخریب کاری کی وارداتوں میں استعمال کرنے کیلئے چھپارکھا تھا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی،مچھ بازار سے متصل کاکا محمد جان وارڈ کے رہائشی اور مقامی بیکری کے مالک بابر اقبال کے گھر پر نامعلوم پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے دستی بم پھٹنے کے نتیجے میں بابر اقبال کے کم عمر بچہ محمد عثمان زخمی ہوگیا زخمی کومچھ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا اس سلسلے میں مزید مچھ پولیس کاروائی کررہی ہے ، بولان کے علاقے گوگرت لیویز تھانہ پر نامعلوم افراد کا رکٹوں سے حملہ ،لیویز اور مسلح افراد کے درمیان فارئرنگ کا تبادلہ بہت دیر تک جاری رہا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیویز فورس نے اندرون سندھ بلوچستان نیشنل ہائی کو دنوں اطراف کو بند کر کے علاقے کو گھیرے میں لے کر کاروائی کی جبکہ کوئی گرفتاری عمل میں نہ ہوئی نامعلوم مسلحہ افراد رات کی تاریخی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔