سبی: وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف آج ایک روزہ دورہ پر سبی پہنچیں گے،وزیراعظم میاں نوازشریف دورہ کے دوران سبی کوہلو روڈ کا افتتاح کریں گے قبائلی عمائدین و معتبرین سے بھی ملاقات کریں گے،سیکورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دئے دی گئی،آئی جی پولیس احسن محبوب اور سیکرٹری داخلہ اکبر درانی نے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا،ذرایع کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف آج سبی کے ایک روزہ مختصراً دورہ پر سبی پہنچیں گے وزیراعظم میاں نواز شریف سمیت چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی آمد بھی متوقع ہے وزیراعظم کی آمد کے سلسلے میں تمام قبائلی عمائدین و معتبرین سمیت سرکاری اہلکاروں بلدیاتی نمائندوں کو دعوت نامے بھی جاری کردیئے گئے ہیں وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف سبی کوہلو شاہراہ کا افتتاح گرانڈوڈھ کے مقام پرکریں گے جبکہ سبی اور کوہلو کے قبائلی عمائدین و معتبرین سے بھی ملاقات کریں گے ،سبی کوہلو شاہراہ 177کلو میٹر پر محیط ہے جسے پاک آرمی کے ذیلی ادارہ نیشنل لاجسٹک سیل نے تین سال کے مختصراً عرصہ میں مکمل کیا ہے سبی کوہلو شاہراہ کے افتتاح کے بعد سبی تا ملتان کا سفر 12گھنٹوں کی بجائے چھ گھنٹوں کی مسافت میں طے ہوگا جس کے بعد صوبے کے مشرقی علاقوں سبی،کوہلو ،رکھنی کے علاقے میں ترقی کے نئے باب کا آغاز ہو گا،وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کا سبی پہنچنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری گرانڈھ وڈھ کے مقام پر استقبال کریں گے تقریب کے تمام انتظامات کو حمتی شکل دئے گئی ہے۔دریں اثناء وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، اعلیٰ چینی حکام وپاکستانی وفد کے ہمراہ آج گوادر پہنچ رہے ہیں، وزیراعظم پاکستان اپنے دورہ کے دوران مشرقی ساحل پرتعمیر ہونے والے ایکسپریس وے گوادر پورٹ کے تجارتی پورٹ الائنگ منٹ کا افتتاح کرینگے، ، وزیراعظم پاکستان کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، گوادر پورٹ پر وزیراعظم پاکستان علاقہ عمائدین وعسکری قیادت کے جلسہ سے خطاب کرینگے، چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی میر دوستین خان جمالدینی چائنا اوور سیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ وزیراعظم پاکستان کو پورٹ سے متعلق بریفنگ دینگے، وزیراعظم پاکستان کے دورہ گوادر کے پیش نظر گوادر میں سیوکرٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، آج گوادر شہر میں سیکورٹی مزید سخت ہو گئی ،گوادر پورٹ کے داخلی راستوں میں عام لوگوں کی آمدورفت کو بند کردیا گیا ہے