|

وقتِ اشاعت :   September 1 – 2016

نئی دہلی : آل انڈیا ریڈیو نے پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کیلئے بلوچی زبان میں نیوز سروس کے آغاز کیلئے منصوبہ بندی شروع کردی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق آل انڈیا ریڈیو بلوچی زبان میں نیوز سروس شروع کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آل انڈیا ریڈیو کو بلوچی سروس شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔