خضدار : بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کینسر میں مبتلا خضدار کے نوجوان طالب علم ریحان رند کے لئے پانچ لاکھ روپے کا اعلان کر دیا ،یہ اعلان انہوں نے بی این پی کے زیر اہتمام خضدار میں منعقدہ جلسہ عام کے دوران کیا ،میرے فنڈز بند ہے میں زاتی حیثیت سے ہر ممکن تعاون کرونگا بی این پی کے مرکزی قائد کا یقین دھانی تفصیلا ت کے مطابق بی این پی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل نے گورنمنٹ ڈگری کالج خضدار کے بی ایس سی کے طالب علم ریحان رند جو کہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہے اور کراچی کے ایک مقامی ہسپتال میں زیر اعلاج ہے ان کے علا ج کے لئے مختلف تعلیمی اداروں ،بازاروں ،عوامی اجتماعات ،سول سائٹی کے نمائندوں سے تعاون کی اپیل کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز اس حوالے سے بی این پی کے قائد سے بھی اپیل کی گئی انہوں نے بزنجو اسٹیڈیم میں جلسہ کے دوران ریحان رند کے اعلاج کے لئے پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرے ایم پی اے فنڈ سمیت تمام فنڈز بند ہیں میں زاتی حیثیت سے ریحان رند کے اعلاج میں تعاون کرتا ھوں اور پہلے بھی میں نے کینسر کے مریضوں کے ساتھ تعاون کرتا رہا ھوں ۔