کوئٹہ :لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2425 دن ہو گئے اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں آواران سے بی این ایم کے سینئر عہدیداروں کا ایک وفد لا پتہ افراد، شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی اور انہوں نے کہا ہے کہ بی این ایم جیسی پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کو چن چن کر شہید کیا جا رہا ہے گزشتہ مہینوں میں بی این ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر منان بلوچ کو ایک کا رروائی کے دوران چار ساتھیوں سمیت شہید کر کے ان کو بلوچستان لبریشن فرنٹ کا کمانڈر ظاہر کیا گیا ایسی کارروائیاں بلوچ نسل کشی کی ریاستی پالیسی کو ظاہر کر تے ہیں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ آج بلوچستان میں نہتے بلوچ عوام پر دہشتگردی عروج پر ہے بلوچستان کے حالات یہ ہیں کہ لو گوں کو جبری لاپتہ کر کے گاؤں اور بستیوں کو صفحہ ہستی سے مٹایا جا رہا ہے اور لو گوں کی ماورائے آئین، قتل وغارت گیری جاری ہے اس دہشتگردی کو بے نقاب کر نا میڈیا اور انسانی حقوق کی سر گرم تنظیموں کی ذمہ داری ہے مگر بلوچستان میں میڈیا نہ پید اور شجر ممنوعہ ہے جبکہ انسانی حقوق کی نام لیوا تنظیموں کا کردار اور دلچسپی محض واجبی سی رہ گئی ہے۔