خضدار/ وڈھ: وڈھ زرعی ٹیوب ویل کی تار گرنے سے خواتین سمیت 4افراد جان بحق3 افراد زخمی حالت میں خضدار منتقل جان بحق افراد میں ایک ہی خاندان کے 3افراد شامل وڈھ میں واپڈا کی ناقص اور غیر معیاری لائنوں سے اب تک کئی افراد جان سے جانیں گنوا چکے ہیں عوامی حلقوں کی طرف سے واپڈا حکام کی طرف سے ناقص اور غیر معیاری لائنوں اور ناقص قسم کے پول لگانے کے اکثر شکایت ہوتی رہی ہیں مگر واپڈا کے حکام اپنی غفلت کی نیندسے بیدار نہیں ہوئی اور افسوسناک سانحہ پیش آیاوڈھ کے عوامی حلقوں نے چیف واپڈا سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہیں تفصیلات کے مطابق پیر کے دوپہر وڈھ بازار سے کلو میٹر گری ماس ٹک فیڈر پر واقع زمیندارعبدالحمید لہڑی کے زرعی ٹیوب ویل پر قریبی علاقہ کے رہائشی خواتین اور بچے تالاب سے پانی بھر رہے تھے کہ اچانک ان کے اوپر 11ہزار کے وی کی تارگر گئی اس فسوسناک حادثے میں 35سالہ خا تون مسماتہ(ن )8سالہ سالہ بچی کوثر بی بی 13سالہ تنویر احمد،اور11سالہ عمران جان بحق ہوگئے جبکہ 40سالہ خواتین مسماتہ(آ)9سالہ حمید اللہ13سالہ بچی نسیمہ بی بی کو RHCوڈھ سے زخمی حالت میں خضدار منتقل کیا گیا وڈھ میں اکثر فیڈروں کے لائنوں پر لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بجلی کی ناقص قسم کی لائن اور پول نصب کی ہے وڈھ کے عوامی حلقوں کی طرف سے اکثر شکایت ہوتی ہے کہ واپڈا حکام غفلت سے کام لیتے ہیں وڈھ میں چند روز کے بعد یہ دوسرا واقعہ ہے کہ انسانی جانیں ضیاء ہو ئی ہیں ۔