|

وقتِ اشاعت :   September 6 – 2016

کوئٹہ: نواب اکبر بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے وکیل ان کی کاپی ہے وہ تاریخیں لینے میں زبردست مہارت رکھتے ہیں ، ڈیرہ بگٹی ، سوئیزرلینڈ اور دیگر میں بیٹھے کزنز کے بیانات پر کوئی رائے نہیں دے سکتا اس سلسلے میں ان سے پوچھا جائے ، سانحہ سول ہسپتال میں وکلاء اور صحافی سمیت دیگر کی شہادت قابل افسوس ہے اس پر ایک مرتبہ پھر متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز بلوچستان ہائی کورٹ میں اپنے والد کے قتل سے متعلق آئینی درخواست کی سماعت کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے وکیل انہی کے وکیل ڈپلوکیٹ ہے وہ تاریخیں لینے میں کمال مہارت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سوئیزرلینڈ ، ڈیرہ بگٹی اور دیگر میں بیٹے ان کے کزنز کے بیانات کے متعلق وہ کچھ نہیں کہہ سکتے اس سلسلے میں ان سے پوچھا جائے تو بہتر ہوگا ۔ اس موقع پر انہوں نے سانحہ سول ہسپتال میں شہید ہونے والے وکلاء ،صحافیوں اور دیگر افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہاکہ انہیں اس واقعہ سے انتہائی دکھ ہوا ہے وہ پہلے بھی وکلاء سے اس سلسلے میں تعزیت کرچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے صحافیوں کی شہادت پر بھی افسوس ہے ۔ بعد ازاں ان کے وکیل سہیل احمد راجپوت ایڈووکیٹ نے کہا کہ پرویز مشرف کے وکیل کمال کے ایکٹر ہے وہ تاریخ لینے کے لئے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر تیاری نہ کرنے ، اہلیہ کی طبیعت خرابی اور دیگر کے بہانے کرکے عدالت سے مہلت طلب کی جو اسے دیدی گئی ہے تاہم ان کی اس کوشش کو تاخیری حربوں کے سوا کچھ بھی نہیں سمجھتے کیونکہ ایسا پہلے بھی وہ کرتے رہے ہیں ۔