|

وقتِ اشاعت :   September 9 – 2016

کوئٹہ+خضدار+قلات: اندرون بلوچستان فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق، قلات سے ایک شخص کی لاش برآمد، چاغی میں سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ ،7افراد گرفتار ، ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد ، فورسز نے تفتیش شروع کر دی، تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقے جمعرات کی شب کانک کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عبدالرحمان ولد عبدالرحیم قوم محمد حسنی ساکن توتک کو اس وقت فائر کا نشانہ بناکر قتل کیا گیا جب وہ کانک میں کسی سے ملنے کے بعد اپنے گھر کی جانب پیدل روانہ ہوا تھا کہ کچھ ہی دیر بعد اس کو نشانہ بنایاگیا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی واقع سے متعلق پولیس تفتیش کر رہی ہے،بلوچستان کے ضلع واشک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ لیویز کے مطابق جمعرات کی صبح واشک کے علاقے ناگ میں بیرونٹ کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حکومتی حمایت یافتہ گروہ سے تعلق رکھنے والے میر سراج ولد جمعہ خان کو قتل کردیا اورفرار ہوگئے،گنداواہ کے علاقے میں پرانی دشمنی کی بناء پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افرادمحبت خان اور سمن علی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی بتائے جاتے ہیں لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا،قلات میں لیویز کو دوران گشت پار و کے علاقے سے ایک لاش ملی ہے جسے لیویز نے فوری طورپر قبضے میں لے کر ہسپتال پہنچا دی ہے لیویز ذرائع کے مطابق لاش کی شناخت مولانااما الدین ولد سبزل خان کے نام سے ہوئی ہے ، چاغی کے علاقے میں سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد سات دہشت گردوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ سیکورٹی فورسز نے گرفتارملزمان سے تفتیش شروع کردی۔