خضدار: جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر شیخ الحدیث مولانا فیض محمد نے کہا ہے کہ بلوچستان و بلوچ قوم کی تاریخ کو اسلام سے الگ کیا جائے تو بلوچ قوم کی اہمیت ختم ہوجاتی ہے بلوچستان کی ہر وادی اور کوہسار سے اسلام کے آفاقی نظام کا ایک تاریخ وا بستہ ہے ،اس سرزمین کی شان و شوکت اس سے نہیں کہ یہاں سونے تانبے تیل و گیس کے ذخائر ہیں بلکہ اس سرزمین کو یہ اعزاز حاصل کہ یہاں سینکڑوں صحابہ کرام آ سود خا ک ہیں بلوچ قوم کی روایات قر آن حدیث سے مستعار ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر شیخ الحدیث مولانا فیض محمد خضدار کے جامعہ ضیاء العلوم کے سالانہ جلسہ دستار بندی سے خطاب کرتے ہوئے کیا جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری میونسپل کارپوریشن خضدار کے ڈپٹی میئر مفتی عبد القادر شاہوانی ، جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے نائب امیر مولانا عبد الکبیر مینگل جمعیت علماء اسلام تحصیل خضدار کے امیر مولانا محمودالحسن قمر ، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی راہنمامولانا عنایت اللہ رودینی ،جامعہ ضیاء العلوم ملگزار کے مدیر مولانا محمد موسی ٰ ملازئی جس قوم نے اسلام کی سر بلندی کے لئے جانثاری کی لازوال مثالیں تاریخ میں چھوڑی ہیں ، ان کے اولاد اس طرح کے افسانوں پر کان نہیں دہریں گے ،یہ مٹھی بھر لوگ اپنی خواہشات کے ساتھ تاریخ کا حصہ بن جائیں گے پاکستان کے مختلف اقوام کے مابین اتحاد کا نکتہ آغاز اسلام کے آفاقی نظام اخوت سے قائم ہے ، جمعیت علماء اسلام پاکستان میں اسلام کے عادلانہ نظام کی نفاذ کے لئے سیاسی و جمہوری طرز پر جدو جہد کیا کررہا ہے مدارس مساجد شعائر اسلام و دین کے مراکز ہیں امریکہ و یہودی لابی کی کوشش ہے کہ اسلام اور دین کے ان مراکز سے مسلمانوں کے اعتماد کوختم کیا جائے بد قسمتی سے ہمارے مغرب زدہ حکمران ان کی خواہشات کی تکمیل کو اعزاز جانتے ہیں جمعیت علماء اسلام ، امت مسلمہ کی رہنمائی کے لئے گران قدر خدمات انجام دے رہی ہے امت مسلمہ کو درپیش چیلنجوں سے نکالنے کے لئے ضروری ہے کہ فروعی اختلافات کو مل بیٹھ کر ختم کیا جائے مقررین نے کہا کہ مسلمانوں کو تیسری جنگ عظیم کا سامنا ہے یہاں مسلمانوں کے وسائل قوت اور سر زمین مسلمانوں کے خلاف استعمال ہورہا ہے خون مسلمانوں کا بہ رہا ہے ثمرات مسلمانوں کے دشمن حاصل کررہے ہیں اس موقع پر جامعہ ضیاء العلوم حفظ مکمل کرنے والے درجنوں طلبہ و طالبات کی دستار بندی و چادرپوشی کی گئی مقررین نے کہا کہ پاکستان کی پہچان اسلام کے نام پر ہے انہوں نے کہا پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا اس ملک کے بنیادوں ہزاروں مسلمانوں کا پاکیزہ خون شامل ہے جمعیت علماء اسلام ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کی نفاذ چاہتی ہے مدارس اسلامی تحریکوں کو ایندہن فراہم کرتی ہیں اس لئے اس و امت مسلمانوں کی دشمنوں کی پوری یلغار مدارس کے کردار کشی پر صرف ہورہی ہے مقررین نے کہا کہ ہمیں اپنی قوت کو مضبوط و مجتمع کرنے کے لئے مدارس و اہل مدارس کا بھر پورساتھ دیاتاکہ یہ ادارے اپنے ملکی و ملی خدمت کو بخوبی انجام دینے کے قابل ہوں مقررین نے کہا جمعیت علماء اسلام کی تحریک کی بنیاد مدارس سے وابستہ ہے جمعیت علماء اسلام مدارس کی حرمت و اہل مدارس کی حفاظت کے لئے خون کا آخری قطرہ بہانے سے گریز نہیں کریگا جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری مفتی عبد القادر شاہوانی نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے زیر اہتمام 16اکتوبر 2016 کو ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد کررہا ہے ، اس کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیرمولانا فضل الرحمان ، جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈپٹی چیئر مین سینٹ مولانا عبد الغفور حیدری و دیگر قائدین خطاب کریں گے