خضدار: زہری میں نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے جماعت ششم کے طالب علم کو سکول جاتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ،سکول وردی میں ملبوس بچے کی لاش جب گھر پہنچ گئی تو کہرام مچ گیا ،مقامی انتظامیہ کے مطابق جمعہ کے روز مقامی سکول میں زیر تعلیم جماعت ششم کے طالب علم محمد نادر ولد جمعہ خان عمر تقریباً گیارہ سال دیگر طلباء کے ساتھ سکول جا رہے تھے کہ مو ٹر سائیکل پر سوار دو نا معلوم افراد نے اس معصوم طالب علم کو کلاشنکوف کا برسٹ مار کر قتل کر کے فرار ہو گئے ،لیویز اہلکاروں نے بچے کی نعش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کاروئی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی سکول جانے کے لئے گھر سے نکلنے والے بچے کی جب سکول وردی میں ملبوس لاش گھر پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا ابتدائی اطلاعات میں واقعہ کو قبائلی دشمنی بتایا جاتا ہے تا ہم انتظامیہ اس متعلق تفتیش کر رہی ہے