اوتھل : بیلہ میں تیزدھار آلے سے دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات،دوماہ قبل پسندکی شادی کرنے والے جوڑے کو تیزدھارآلے سے بیدردی سے گلہ کاٹ کر قتل کردیاگیا،پولیس نے قتل کے ملزمان کو گرفتارکرلیا،مقتولین کا تعلق سبی سے بتایا جاتاہے تفصیلات کے مطابق منگل کے روز بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ میں ریک کے علاقے میں دوماہ ماہ قبل پسندکی شادی کرنے والے محمد انور اور مسماۃحسنہ کو دوافراد نے تیزدھارآلے سے گلہ کاٹ کر قتل کردیا اور ملزمان فرارہوگئے تاہم وندر پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے قتل میں ملوث دوافراد محمد بچل اور محمد اسلم جتوئی کوبیلہ سے 60کلومیٹر دورتحصیل وندر سے گرفتارکرلیا اس حوالے سے بتایا جاتاہے کہ مقتولین کا تعلق بلوچستان کے ضلع سبی سے ہے جودوماہ قبل پسندکی شادی کرنے کے بعدسبی سے فرار ہونے کربیلہ میں رہائش پذیر تھے اور ایک صدیق نامی ایک زمیندار کی زمین پر کاشتکاری کررہے تھے کہ منگل کے روز قتل ہوگئے واضح رہے کہ دوروز میں ضلع لسبیلہ میں پانچ افراد قتل ہوگئے ہیں۔