|

وقتِ اشاعت :   September 25 – 2016

وڈھ: آڑینجی کے علاقہ کشاری مسجد براہمزئی میں گیسڑو کی وباء پھیلنے 27سالہ مسماتہ (ب )اور 7سالہ شمائلہ بی بی زندگی کی باز ی ہارگئے محکمہ صحت کی ایک ٹیم پہنچنے کے چند گھنٹوں کے بعد واپس ہونے کے بعد 2انسانوں کی قمیتی جانوں کے ضیاع کی تحقیقات ہوئی تو محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام اس کے لپیٹ میں آسکتے ہیں گزشتہ 5روز کے دوران ہلاکت کا یہ4واقعہ ہے درجنوں متاثر ین کواپنی مدد آپ کے تحت تشویش ناک حالت میں بیلہ منتقل کردیا گیا ہے محکمہ صحت واقعہ کے 3روز بعد حرکت میں آنا اور متاثرہ علاقہ میں چند گھنٹوں کے بعد واپس ہونا افسوسناک خبر ہے بی این پی سب تحصیل آڑینجی صدر میر سکند مینگل نے بتایا کہ لوگ کافی پرشان اگر فوری طور پر کو ئی ٹیم نہیں پہنچا تو اموات اضافہ ہوسکتا ہے انہوں ڈپٹی کمشنر خضدار سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے محکمہ صحت کے زمہ دار نے بتایا کہ ٹیم روانہ کی گئی ہے تفصیلات کے مطابق آڑینجی کے علاقہ کشاری مسجد برہمزئی میں گیسڑوکی وباء پھیلنے سے گزشتہ 5روز کے ہلاکتوں کے تعداد 4ہوگی گزشتہ شب ایک 27سالہ خواتین مسماتہ (ب) اور چھوٹی بچی شمائلہ زندگی کی بازی ہار گئے یاد ہے کہ اس واقعہ میں 2افراد پہلے جان بحق ہوگئے ہیں ہلاکتوں کے واقعہ کے 3دن بعد محکمہ صحت کی ایک ٹیم متاثرہ علاقہ پہنچی تھی مگر چند گھنٹوں کے بعد ٹیم اپنا بوری بسترہ گول کرکے واپس ہوگئی تھی ٹیم کے بعد ہلاکتوں کے واقعہ سے محکمہ صحت کے غفلت صاف نظر آرہی ہیں ۔