|

وقتِ اشاعت :   September 25 – 2016

کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع واشک میں ایف سی نے غیر قانونی طور پر ایران جانیوالے738افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد میں701افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ ایف سی ذرائعکے مطابق ایف سی تفتان رائفلز کے 62ونگ ماشکیل نے ماشکیل کے علاقے خواب گاہ میں کارروائی کرتے ہوئے 738افراد کو گرفتار کرلیا جو غیر قانونیط ور پر ایران جانے کی کوشش کررہے تھے۔ گرفتار افراد میں701افغان اور37پاکستانی باشندے شامل ہیں جن کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔ گرفتار افراد کو بعد ازاں مزید کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔