کوئٹہ: بی اے بی ایس سی کے امیدواران جامعہ بلوچستان کے شعبہ امتحانات کے آفیسران کے ہاتھوں رجسٹریشن کارڈ اور رول نمبر سلپس پر غلط اور اپنی مرضی کے مضامین کے اندراج سے کافی پریشان ہیں جبکہ دوسری جانب 27ستمبر کو امتحانات کا آغاز ہورہا ہے امیدواران ایک طرف بلوچستان لیکچرار ایسوسی ایشن کے امتحانات کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد پریشان ہیں تو دوسری طرف اکثر امیدواران بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ اور بجلی کی عدم موجودگی کی وجہ سے اب تک اپنے رولنمبر سلپس سے محروم ہیں لیکن امیدواران کی تذبذب کی سب سے بڑی وجہ ان کے امتحانی فارم میں درج غلط مضامین ہیں جنھیں شعبہ امتحانات کے آفیسران نے اپنی مرضی سے درج کئے ہیں امیدواروں کے مطابق جب انہوں نے کنڈکٹ برانچ سے رابطہ کیا تو اصل رجسٹریشن کارڈ کی کاپی کا مطالبہ کیا گیا کاپی مہیا کرنے کے بعد افسران کی بہانے بازی شروع ہوگئی کہنے لگے فارم چیک کرنے والا آفیسر موجود نہیں اس لیے مضامین کی تصیح ممکن نہیں اور امیدواران کو مشورہ دیا گیا کہ وہ رجسٹریشن کارڈ اور رولنمبر سلپس پہ غلط درج مضامین میں امتحان دیں کیونکہ اب وقت کی کمی کی وجہ سے ان میں تصیح ممکن نہیں دوسری طرف امیدوار پریشان ہیں کہ وہ اپنی مرضی اور خوائش کے برخلاف امتحان کیسے دیں جبکہ ان مضامین میں انکی تیاری بھی نہیں ہیں۔