بیجنگ +واشنگٹن +نیویارک:پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد عالمی برادری نے دونوں ممالک کو صبر وتحمل کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مسائل دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کریں، امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس نے ایل او سی واقعہ کے بعد اپنے بھارتی ہم منصب سے رابطہ ، میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت کشیدگی میں امریکا بھی میدان میں آگیا، امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے رابطہ کرکے پاکستان کیساتھ کشیدگی بڑھانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیدیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھارتی ہم منصب سشما سراج سے فون پر رابطہ کیا ہے اور انہیں خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کشیدگی کو کم کیا جائے اور مذاکرات کاسلسلہ شروع کیا جائے ۔ امریکی وزیر خارجہ کا یہ پچھلے 2روز کے دوران سشما سراج سے دوسرارابطہ ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اڑی حملے کے بعد امریکہ کی جانب سے اعلی سطح پر بھارت کے ساتھ یہ پہلا رابطہ ہے۔اس سے قبل امریکہ کی مشیر قومی سلامتی سوزن رائس نے بھارتی ہم منصب اجے ڈیول کو ٹیلی فون کرکے کہا تھاکہ پاکستان کے خلاف بھارت کی مہم سے خطے میں امن وامان کا توازن بگڑرہا ہے لہذا بھارت خطے میں تنا نہ بڑھائے،دریں اثناء امریکی مشیر قومی سلامتی سوزن رائس نے ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت کی مہم سے خطے میں امن وامان کا توازن بگڑرہا ہے لہذا بھارت خطے میں تناؤ نہ بڑھائے۔مشیر قومی سلامتی سوزن رائس نے بھارتی ہم منصب اجے ڈیول کو ٹیلی فون کرکے اْڑی حملے پر تبادلہ خیال سمیت حملے کی مذمت کی۔ اس موقع پر سوزن رائس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف بھارت کی مہم سے خطے میں امن بگڑ رہا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ نے بھارتی ہم منصب کو دوبارفون کرکے انتباہ کیا کہ کشیدگی کو مزید ہوا نہ دی جائے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوزن رائس نے کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ پاکستان لشکر طیبہ سمیت ہر اس تنظیم کے خلاف کارروائی کرے گا جسے اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دیا جاچکا ہے۔ امریکی صدر براک اوباما اس عزم پر قائم ہیں کہ دنیا بھر میں دہشتگردی کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،چین نے پاکستان اور بھارت کو کشیدگی کے خاتمے کیلئے معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا مشورہ دیدیا، پاک بھارت تعلقات کی بہتری سے خطے میں امن واستحکام کا تحفظ کیا جاسکتا ہے ۔چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے خصوصی ایلچی اوراراکین قومی اسمبلی مخدوم خسرو بختیار اور عالم داد لالیکانے چین کے نائب وزیرخارجہ لیو جن مین سے ملاقات کی جس میں کشمیر کی صورتحال اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف سے انہیں آگاہ کیا۔ملاقات میں چین کے نائب وزیرخارجہ لیو جن مین نے اس بات پر زور دیا کہ چین کی کشمیر کی حالیہ صورتحال پر پوری توجہ ہے اور اس حوالے سے چین ،پاکستان کے موقف کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ فریقوں کو باہمی مشاورت کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئیے۔چین کے نائب وزیرخارجہ نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت رابطوں اور بات چیت کو مضبوط بناتے ہوئے اچھے انداز میں تنازعات کو حل کر سکیں گے تاکہ دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہوں اور مشترکہ طور پر خطے میں امن و اتحکام کا تحفظ بھی کیا جا سکے۔