|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2016

کوادر:ایشیاء کا سب سے بڑا اقتصادی منصوبہ سی پیک جس پر کہ پوری دنیا کی توجہ مرکوز ہے ،تجزیوں تبصروں اور حکومتی دعوں میں خطے کی تقدیر بدلنے والے منصوبے کی حقیقت اس وقت عیاں ہوجاتی ہے جب اقتصادی راہداری کے اردگرد رہنے والے لوگوں کی حالت زار پر نظر پڑتی ہے ۔جہاں ایک بوند پانی کیلئے معصوم بچوں اور عورتوں کو دن بھر میلوں دور سے پانی بھر کر لانا پڑتا ہو ،جہاں صحت کی سہولتوں کا عالم یہ ہو کہ معمولی بخار اور سانپ اور بچھو کے ڈسنے والے افراد علاج نہ ہونے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہوں ،جہاں تعلیم ایک خواب ہو ،جہاں بجلی انوکھی چیز اور ناممکنات میں سے ہو یقیناًوہاں خطے کی تقدیر بدلنے والا منصوبہ کس قدر یہاں کے لوگوں کیلئے بیگانہ ہوگا اس کا اندازہ زیر نظر ویڈیوسے لگایا جاسکتا ہے ۔۔۔ ان بچوں کی عمر سکول میں تعلیم حاصل کرنے کی ہے ۔۔۔کھیلنے کھودنے سے بے نیاز یہ بچے کیا جانیں کہ انکی سرزمین 3ارب انسانوں کی تقدیر بدلنے والی ہے ۔۔۔۔خطے کی تقدیر بدلنے والا گوادار اپنے ہی بچوں کیلئے ایک بوند پانی بھی مہیا کرنے سے قاصر ہے ۔۔۔۔