کوئٹہ : بلوچ نیشنل موؤ منٹ کے مر کزی ترجمان نے فورسز کی جانب سے بلوچ آبادیوں پر فضائی اور زمینی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کو لے کر فوسز بلو چ آبادیوں کو بے دریغ اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہیں۔مرکزی ترجمان نے کہا کہ ضلع آواران کے علاقے کولواہ میں آبادیوں پر فورسز نے بدھ کے روزفضائی شیلنگ کی جس سے جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں اسکے بعد آبادیوں پر زمینی حملہ کر کے کئی علاقوں کا محاصرہ کیا جو تاحال جاری ہے۔فوسز نے پیدارک میں بھی آبادیوں کو نشانہ بنایا۔نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے تمام نقصانات کی تفصیلات تک رسائی ممکن نہیں ہو سکی ہے۔خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ متعدد افراد کو حراست بعد لاپتہ کیا گیا ہے ۔مرکزی ترجمان نے کہا کہ نیٹ ورک جام کرنے کی وجہ سے محاصرے کی زداور آپریشن والے علاقوں تک مکمل رسائی نہ ہو سکی تاہم ابتدائی اطلاعات یہی ہیں کہ کافی لوگوں کو شہید کیا گیا ہے۔مرکزی ترجمان نے کہا سی پیک کو لے کر فورسزبلوچ آبادیوں کو نشانہ بنا کر دنیا کی تمام قوانین کو روند رہی ہیں،ریاست کی ان بربریت میں چین برابر کا شریک ہے اور مہذب اقوام و ممالک کو ان سامراجی ریاستوں کو احتساب کے کٹہرے میں لانا ناگزیر ہو گیا ہے۔بلوچستان کاکوئی ایسا علاقہ نہیں جس جو آپریشن سے متاثر نہ ہومرکزی ترجمان نے کہا کہ فورسز کے ہاتھوں عالمی ادارے بلوچ نسل کشی روکنے کیلئے ایک کمیشن تشکیل دیں جو بلوچستان کا دورہ کرکے ریاستی جبر سے انڈر گراؤنڈ بلوچ سیاسی قوتوں اور عوام سے ملاقات کرکے بلوچستان میں مظالم کو آشکار کر سکے 25ہزار سے زائد افراد کی گمشدہ ہیں جس کے ثبوت بی این ایم کے پاس محفوظ ہیں ۔