|

وقتِ اشاعت :   October 7 – 2016

پنجگور : زمیندار ایکشن کمیٹی پنجگور کے صدر حاجی مولابخش اوردیگر عہدیداران حاجی محمد خالد بلوچ حاجی منصور احمد واجہ غلام قادر میر غوث بخش ٹھیکدار محمد علی بشیر احمد حاجی غلام نبی نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2015 /16اور2013/14 گرین بلوچستان اور زرعی پیکیجز کے نام پر کرڑوں روپے کی غبن اور بے قاعدگیوں کا نوٹس لے لیکر تحقیقات کی جائے انہوں نے کہا کہ پنجگور میں واٹر کورس پختہ نالی لینڈ لیولنگ واٹر ٹینک سولر انرجی ڈریلنگ بورز ڈیزل انجن پی وی سی پائپ کی مد میں 30کروڑ روپے سے ذائد رقم ریلیز ہوئے تھے لیکن ملنے والی رقم کاایک چوتھائی حصہ بھی زمینداروں کے لیے خرچ نہیں ہوا بلکہ تاریخی بے قاعدگیوں اور کرپشن کی نظر ہوگئے انہوں نے کہا کہ سولر انرجی کی مد میں 5 کروڑ 69لاکھ روپے سے زائد کا رقم قومی خزانے سے نکالا گیا جبکہ مارکیٹ میں ان کی موجودہ قیمت صرف77لاکھ روپے ہے اسی طرح واٹر ٹینک کی مد میں تین کروڑ 35لاکھ سے زائد کا رقم نکال کر صرف 48من پسند زمینداروں کے لیے واٹر ٹینک بنائے گئے جبکہ یہ واٹر ٹینک موجودہ ریٹ پر صرف ایک کروڑ بیس لاکھ میں بن سکتے تھے اس مد میں دو کروڑ سے زائد کا رقم خرد برد کی گئی اسی طرح پی وی سی پائپ ڈریلنگ بور ڈیزل انجن واٹر کورس کی مد میں ملنے والی رقم کا بھی چوتھائی حصہ بھی خرچ نہیں ہوسکا بلکہ یہاں بھی لوٹ مار کا بازار گرم کرکے کروڑوں روپے ہڑپ کئیے گئے انہوں نے کہا کہ زمینداروں کے لیے ملنے والے پیسے غبن نہیں ہوتے اور اگر اس میں بد عنوانی نہیں کیا جاتا تو پنجگور کے سینکڑوں زمیندار حکومتی پیکیجز سے مستعفید ہوتے اور ان کے گھروں کے چولہے چل پڑتے انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی شخص کے خلاف بات نہیں کرتے جو حقائق ہیں وہ بیاں کررہے ہیں اور کیا ہمارے علاقائی نمائندوں کو یہ احساس ہے کہ ملنے والی رقم پر پورے علاقے کے عوام کا حق ہے اگر ہے تو تمام نوازشیں صرف کیوں چند لوگوں پر کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ پنجگور میں اگر کوئی زمیندار سولر اور دیگر وسائل سے مستعفید ہوا ہے ہم ان کے مخالف نہیں ہیں اگر انھیں کچھ ملا ہے تو اس پر ہم خوش ہیں انہوں نے کہا کہ پنجگور میں لیزر لیولنگ کا تصور ہی نہیں ہے اس کے باوجود دو کروڑ روپے سے زائد کا رقم نکال کر خرد برد کئے گئے انہوں نے کہا کہ تمام وسائل پر پورے عوام کا حق ہے پنجگور کے زمینداروں کو وسائل سے محروم رکھنا ظلم اور زیادتی ہے وزیر اعلی بلوچستان چیف سکریٹری سکریٹری زراعت اور دیگر متعلقہ زمہ داران پنجگور میں کرپشن اور بے قاعدگیوں کا فوری نوٹس لیں اور زمینداروں کو انصاف دلائیں ۔