|

وقتِ اشاعت :   October 7 – 2016

نوشکی: ہندوبرادری ،بالمیکی برادری کی جانب سے کشمیرکے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اوربھارتی فوج کے مظالم کے خلاف جناح روڈ سے پریس کلب تک چوہدری سندیپ اورپرنس قادربلوچ کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے کشمیری مسلمانوں ،پاک فوج کی حمایت اورہندوستان کے خلاف شدیدنعرہ بازی کیا اس موقع پر ہندووں برادری نے شہرمیں اپنی تمام دکانیں احتجاجابند کرکے علامتی شٹرڈاون ہڑتال بھی کیا ریلی پریس کلب پہنچ کر جلسہ عام کی شکل اختیار کی جلسہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدرپرنس قادربلوچ،چوہدری سندیپ ،روپ چند،کونسلرہری چند،وکرم کنول،سیٹھ رتن چند ،ساحل بلوچ،اورمکیش کمار نے کہاکہ ہندوستانی فوج نے گزشتہ چارماہ سے جموں کشمیرمیں مظلوم کشمیری مسلمانوں پر ظلم اوربربریت کی بازارکو گرم کرکے انسانی حقوق کو پاوں تلے رونداجارہاہیں چارماہ کے دوران درجنوں کشمیری مسلمانوں کو شہیداورزخمی کردیاگیاہیں انہوں نے کہاکہ یہ بات اٹل ہے کہ کشمیری عوام انڈیا کے ساتھ نہیں رہناچاہتے ہیں یہ ان کاقومی اورجمہوری حق ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر آزادی کیساتھ رہناچاہتے ہیں انڈیا زبردستی قبضہ کرکے طاقت کی زورپر کشمیری مسلمانوں کو محکموم بنائے ہوئے ہیں اقوام متحدہ بھارتی مظالم کا نوٹس لیں انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم کی دیگرمذاہب کی طرح پاکستانی ہندوبرادری بھی جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں ہمارا جینامرناپاکستان کے ساتھ ہیں کیونکہ ہندوبرادری گزشتہ تین سو سالوں سے اس مقدس سرزمین پرآباد ہیں انہوں نے کہاکہ مودی کی متعصبانہ سوچ اورانتہاپسندی کی وجہ سے دنیابھرمیں ہندوبرادری ہندوستانی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل چکی ہیں اگر ہندوستان نے پاکستان پر حملہ کرنے کی غلطی کی تو ہندوبرادری پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوکر ہندوستان کے خلاف جنگ میں حصہ لینگے پاک فوج اورجنرل راحیل شریف کی قیادت پر ہم فخرکرتے ہیں ۔