ڈیرہ مراد جمالی : آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبوب سیکریڑی داخلہ بلوچستان محمد اکبر حریفال نے کہا بلوچستان میں سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے دہشت گرد دشمن سے ملکر دہشت گردی کی کاررائیاں کرکے امن امان کو سبکدوش کر رہے ہیں دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے بڑی تیزی سے کومبنگ آپریشن جاری ہے کہ محرم الحرام میں امن امان کی بحالی اور اعزاداروں کی جان کے تحفظ پولیس لیویز فورس ایف سی کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے جوانوں کو بھی ہائی الرٹ رکھا گیا ہے دشمن کی طاقت کو کمزدور بنانے کیلئے محرم الحرام میں تمام فورسز کے تعاون کیا جائے مذہبی علماء کرام کے نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کیلئے طریقہ کار موجود ہے تحقیقات کے بعد غیر ضروری نام فورتھ شیڈول سے خارج کر دیئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار کمشنر آفیس ڈیرہ مراد جمالی منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس کے بعد علماء شعیہ ودیگر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران ذاتی غم کو ترجیحی دینے کے بجائے غم حسین پر توجہ دی جائے تو فرقہ واریت کے واقعات پر قابو پایا جا سکتاہے محرم الحرام میں اعزاداروں کی سیکورٹی سخت کرنے سے تکالیف ضروری ہو رہی ہیں لیکن دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ہمارے پولیس لیویز ایف سی اور پاک فوج کے ہزاروں زندہ شہید بھی قافلوں کے ساتھ چل رہے ہوتے ہیں جن کا مقصد محرم الحرام میں امن امان کو قائم رکھنا ہے انہوں نے کہاکہ 22اکتوبر 2015کو پیش آنے والے چھلگری واقعہ کی رپورٹ جلد عوام کے سامنے رکھ دی جائے گی جس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے ایک سوا ل کے جواب میں کہاکہ بلوچستان میں فرقہ واریت واقعات میں کالعدم ت اور مذہبی تنظمیوں کے ملوث ہونے کے واضع شواہد ملے ہیں جن کو بیرونی دشمن استعمال کرکے بلوچستان میں سی پیک منصوبوں کو نام بنانے کیلئے حکمت عملی بنائی جا رہی ہے لیکن دشمن کے عزائم کوخاک میں ملا دیں گے اور کہاکہ محرم الحرام میں قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے کہڑے میں لایا جائے گا ،آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبوب سیکریڑی داخلہ بلوچستان محمد اکبر حریفال کی زیر صدارت ڈیرہ مراد جمالی میں منعقدہ اجلاس میں علماء کرام فورتھ شیڈول میں امن کمیٹی کے اراکین کے نام شامل کرنے پر چیخ اٹھے جس پر آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبوب سیکریڑی داخلہ بلوچستان محمد اکبر حریفال نے علماء کرام کو یقین دہانی کرائی کہ ضروری کارروائی کے بعد علماء کرام کے نام فورتھ شیڈول سے خارج کر دیئے جائیں گے جس پر علماء کرام نے خوشی کا اظہار کیا ۔