|

وقتِ اشاعت :   October 9 – 2016

خضدار : وڈھ کے قریب قومی شاہراہ پر کار اور بس میں ٹکر کار میں سوار ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق پانچ زخمی لیویز ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی کار اور مخالف سمت سے آنے والی بس کے درمیان تصادم جس کے نتیجے میں ایک خاتون مریم بی بی اور کار ڈرائیور موقع سمیت دو افراد جاں بحق اور پانچ افراد جن میں شاہد نذیر ،مہرین فاطمہ ،محمد عارض ،زخمی ہوگئے جن کا تعلق سندھ کا علاقہ سانگھڑ سے ہے ڈپٹی کمشنر خضدار نے واقع کی اطلاع ملتے ہی سول اسپتال پہنچے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد دینے کی ہدایت کی واضح رہے کہ تیز رفتاری اور ڈرائیوروں کی لاپرواہی کی وجہ سے حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں جس کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں ۔