|

وقتِ اشاعت :   October 12 – 2016

گوادر: نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے کونسلران ، سینئر سیاستدارن ودرجنوں افراد نے نیشنل پارٹی کو خیر آباد کہہ کر بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل اور ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی کی قیادت میں بی این پی میں شمولیت کا اعلان کردیا ،ہم پچھلے کئی سالوں سے نیشنل پارٹی گوادر کے پلیٹ فارم سے سیاست کرتے رہے اور امید تھی کہ نیشنل پارٹی گوادر کے مفلوک الحال عوام کا تقدیر بدل دیگا لیکن یہ خواب اس وقت چکنا چور ہوگیا جب متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے نیشنل پارٹی کے رہنما کو چیف ایگزیکٹو بلوچستان بنایا گیا، بی این پی سربراہ سردار اختر جان مینگل کی دورہ گوادر کے موقع پر نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے کئی سینئر رہنماؤں اور کونسلران جن میں سابق تحصیل ناظم ماجد سہرابی ، سابق یوسی ناظم وکونسلر شاہد اسحاق ، کونسلر عامر نور ، کونسلر جمیل مجاہد ، ڈاکٹر اکبر ،ابابگردوشمبے ، شئے نظرت ، خدابخش تلافی ،کے بی عمران و دیگر درجنوں افراد نے اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے طرف سے ہر ممکن جدوجہد و پارٹی کو منظم کرنے کے لیے اپنی ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا