|

وقتِ اشاعت :   October 15 – 2016

کراچی :وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپینگ انڈسٹری میر حاصل خان بزنجو نے کہاہے کہ سی پیک ترقی کیلئے ایک شاندار موقع ہے گوادر میں حقیقی ترقی پاکستان بھر سے کاروباری طبقے کی آمد کے بعد ہی ہوگا دنیا میں ترقی یافتہ ممالک کی ترقی پورٹس کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ۔پاکستان ساحل وسائل سے مالا مال ریاست ہے اب تک خدا داد وسائل کا صرف چوتھا حصہ استعمال کرسکیان خیالا ت کا اظہار انہوں نے کراچی میں پورٹس اینڈ شپینگ انڈسٹری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ پاکستان بھی ملٹری سول اتحاد سے دنیا کا ایشیاین ٹائیگر سپر پاور بن سکتاہے پاکستان کی ترقی کیلئے سب کو متحد ہونا ہوگاپاکستان زندہ باد کا نعرہ ہی ترقی کا نعرہ ہے۔