|

وقتِ اشاعت :   October 16 – 2016

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جمعیت امن کی داعی جماعت ہے ملک بھرمیں جمعیت کی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں جمعیت ملک کے استحکام اورقیام امن کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی مایوس عوام کے لئے جمعیت امیدکی آخری کرن ہے قبائل اورافغان مہاجرین کے مسائل جمعیت حل کرنے کی کوشش کررہی ہے صدسالہ عالمی اجتماع سے ملک کی سیاست کا رخ تبدیل کیاجائے گا۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ پہنچنے پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس سے قبل مولانا فضل الرحمن اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کوئٹہ ائیر پورٹ پہنچے تو الرحمن،مولاناعبدالغفورحیدری ودیگررہنماخطاب کریں گے درین اثناء قائدجمعیت مولانافضل الرحمن اورمولاناعبدالغفورحیدری کوئٹہ پہنچ گئے ائیرپورٹ پر ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،حافظ حسین احمد،مولانامحمدحنیف،سیدمحمدفضل آغا،مولاناصلاح الدین ایوبی،اپوزیشن لیڈرمولاناعبدالواسع،گل محمددمڑ،حاجی نواز کاکڑ ،مولاناغلام سرور،مولاناولی محمدترابی،سیدمطیع اللہ آغا،مولاناعبدالباری آغا،حاجی رحمت اللہ کاکڑ،مولاناانوارالدین،حاجی عبدالباری اچکزئی،جانان آغا، حاجی حسن شیرانی،مولاناعبداللہ جتک،حاجی بہرام اچکزئی،حاجی جلات خان اچکزئی،حاجی نصیراحمدکاکڑ،سیدعبدالواحدآغا،ناصرمسیح،میرنظام الدین لہڑی،مولانامحمدسلیم،مولاناحبیب اللہ مینگل،میرقدرت اللہ لہڑی،حاجی سازالدین،مفتی عبدالغفورمدنی،عبدالواسع سحر،حافظ سراج الدین،حاجی امیرعثمان اچکزئی،نورحسن ہوتک سمیت دیگرصوبائی،ضلعی وسینئرارکان نے ان کاوالہانہ استقبال کیااورانہیں گاڑیوں کے جلوس میں اپنے قیام گاہ لایاگیا۔مولانا فضل الرحمن جمعیت علماء اسلام خضدار کے زیراہتمام آج ہونے والی امن کانفرنس سے خطاب کرینگے جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ادریں اثناء صوبائی سالارحافظ محمدابراہیم لہڑی کی قیادت میں خضدارمیں رضاکاروں کی امن ریلی نکالی گئی جومختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی اسٹیڈیم میں جلسہ میں تبدیل ہوئی جس سے صوبائی امیرمولانافیض محمد،حافظ محمدابراہیم لہڑی ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت نے ملک بھرمیں قیام امن کے لئے امن کانفرنسوں کے انعقادکاسلسلہ شروع کررکھاہے جس کے مثبت نتائج برآمدہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ کانفرنس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں آج کی کانفرنس میں ہزاروں لوگ شرکت کریں گے جلسہ گاہ اورخضدارشہرکوجمعیت کے جھنڈوں اورخیرمقدمی بینروں سے سجایاگیاکارکنوں میں جوش وجذبہ پایاجاتاہے درین اثناء ملک سکندرخان ایڈوکیٹ اورمولاناولی محمدترابی کی قیادت میں آج صبح نوبجے کوئٹہ سے سینکڑوں گاڑیوں پرمتشمل قافلہ خضدارکانفرنس میں شرکت کے لئے صوبائی سیکرٹریٹ سے روانہ ہوگامولاناولی محمدترابی نے تمام یونٹوں کوتاکیدکی ہے کہ وہ صبح نوبجے ٹول پلازہ لکپاس پہنچ جائیں جہاں سے قافلے کی صورت میں خضدارجائیں گے انہوں نے سینئرساتھیوں کوبھی کہاکہ وہ ضلعی جماعت سے رابطہ کرکے قافلے میں شامل ہوکرخضدارجانے کی کوشش کریں۔