|

وقتِ اشاعت :   October 16 – 2016

ڈیرہ مراد جمالی : ڈسڑکٹ جیل ڈیرہ مراد جمالی کے قیدیوں نے وحشانہ تشدد اور خوراک کم دینے کے خلاف حتجاج کرتے ہوئے جیل کی چھت پر چڑھ گئے جیل انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی جیل سپریٹیٹندنت قیدیوں کے درمیان مذاکرات ناکام قبائلی عمائدین نے قیدیوں منا لیا تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ڈسڑکٹ جیل ڈیرہ مراد جمالی کے قیدیوں نے وحشانہ تشدد ملاقاتیوں سے رشوت طلب کرنے اور جیل مینول کے مطابق خوراک کم دینے کے خلاف ا حتجاج کرتے ہوئے قیدی جیل کی چھت پر چڑھ گئے جیل انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی قیدیوں کے احتجاج کے بعد بھاری پولیس نفری طلب کر لی گئی تاہم جیل سپریٹیٹندنت اور قیدیوں کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد قبائلی عمائدین کو طلب کر لیا گیا جہنوں نے قیدیوں سے کامیاب مذاکرات کیئے جس کے بعد قیدیوں نے احتجاج ختم کرتے ہوئے جیل کی چھت سے اتر کر بارکوں میں چلے گئے قیدیوں کے مطابق جیل انتظامیہ قیدیوں پر وحشانہ تشدد کرتے ہیں ملاقاتیوں سے رشوت طلب کی جا رہی ہے اور جیل مینول کے مطابق خوراک بھی نہیں دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے قیدیوں کی صحت دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے ۔