پشاور : آل پاکستان چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے کواٹر فائنل میں پاکستان واپڈا نے کے الیکٹرک کو پیلٹی ککس پر ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں جاری آل پاکستان چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا کواٹر فائنل میچ کے قومی چیمپئن الیکٹرک اور پاکستان واپڈا کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مطاہرہ کیا ۔ کھیل کے شروع میں ہی پاکستان واپڈا گو ل کرکے میچ میں ۱یک صفر کے برتری حاصل کرلی۔ کے ای نے گول برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی ۔ لیکن پاکستان واپڈا کے مضبوط دفاع کو توڑ نے میں ناکام رہی کھیل کے پہلے ہاف کے اختتام پر واپڈا کو 1-0کی برتری حاصل تھی ۔ دوسرے ہاف میں کے الیکٹرک نے اپنی حکمت عملی تبدیل کی اپنے دفاع کھلاڑی صدام کو اسٹرائیکر کی پوزیشن پر بھیج دیا ۔ جس کا ان کو بھر فائدہ ملا اور صدام نے ایک خوبصورت گول کرکے مقابلے 1-1سے برابر کر دیا ۔ کے الیکڑک گول کے بعد میچ اور بھی تیز ہوگیا لیکن کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی اور کھیل ایک ایک گول کی برابری ختم ہوا۔ جس کے بعد دونوں ٹیموں کو 5,5پیلٹی ککس ملے ۔ جس پر پاکستان واپڈا نے کے الیکڑ ک کو 4-5سے شکست دیدی ۔ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان واپڈا کا مقابلہ پی آئی اے سے ہوگا ۔آل پاکستان چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں اسلام آباد اور پاکستان ائیرفورس کی ٹیموں کے درمیان (آج) پیر کو پشاور میں کھیلا جائے گا۔