|

وقتِ اشاعت :   October 19 – 2016

کوئٹہ : لاپتہ بلوچ اسیران وشہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2470 دن ہو گئے اظہار یکجہتی کرنے والوں میں بی ایس او آزاد تربت سے ایک وفد نے لاپتہ وشہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے کہا کہ بلوچوں کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے لو گوں کو خوفزدہ کرنے کیلئے ان پر تشدد عزت نفس کو مجروح کرتے ہیں اور ظالمانہ کا رروائیوں میں روز بروز شدت پیدا ہو رہی ہے یوں تو زندگی کے تمام شعبوں میں وابستہ افراد سے لے کر ایک عام محنت کش بلوچ ظلم وستم برداشت کر رہا ہے ان زیادتیوں کے باوجود مادر وطن کے تحفظ کیلئے اپنی جانیں بھی قربان کر رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے مظالم اور زیادتیوں کی وجہ سے ہمارے بزرگ کہانیاں سنانا اور نوجوان گھنگنانا اور بچے رونا مسکرانا بھول گئے ہیں۔