|

وقتِ اشاعت :   October 20 – 2016

نوشکی : نامعلوم افراد کی جمال آباد کے قریب فائرنگ ایک شخص عبدالمنان ولد نوراللہ قوم محمد حسنی ساکن بدل کاریز نوشکی جان بحق مقتول ایف سی اہلکار بتایا جاتا ہے جو دالبندین سے چھٹی پر گھر آیا تھا۔ ایس ایچ او نوشکی ماما افضل کے مطابق مقتول کے ورثہ کا کہنا ہے کہ عبدالمنان کے پاس ایک موٹر سائیکل بھی تھا۔ جو جائے وقوع پر موجود نہیں تھا۔ اور یہ واقع موٹر سائیکل چوری کا بھی ھو سکتا ہے۔ نوشکی پولیس نے جائے وقوع سے لاش قبضے میں لے کر سول ہسپتال منتقل کر دیا اور ضروری کاروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کی گء۔ اور نامعلوم افراد کے خلاف مقد مہ درج کر کے تلاش شروع کردی ہے۔