|

وقتِ اشاعت :   October 21 – 2016

اوتھل : پچیس روز قبل دودر پروجیکٹ کی کان میں پھنسنے والے دو چینی انجینئرز کی لاشیں نکال لی گئیں ۔مقامی محنت کش محمد انور جاموٹ تا حال لاپتہ ہیں جس کی تلاش کا کام جاری ہے دونوں چینی انجینئر زکی لاشیں رات گئے لسبیلہ پولیس ، لیویز فورس بلوچستان اور ایف سی بلوچستان کی نگرانی میں کراچی میں واقع چائنیز سفارت خانے روانہ کردی گئیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کنراج بلوچستان کے تحصیلدار محمد انور بانا نے بدھ کو رات گئے میڈیا کے مقامی نمائندوں کو ٹیلیفون کر کے بتایا کہ لسبیلہ بلوچستان کی ضلعی انتظامیہ با لخصوص ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سید ذوالفقار علی شاہ ہاشمی کی ذاتی کوششوں کے باعث لا پتہ ہونے والے دونوں چینی انجینئرز کا سراغ مل گیا ہے 24ستمبر2016کو کراچی سے تقریباً دو سو کلومیٹر دور بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے پہاڑی علاقے کنراج میں واقع دودر کنراج زنک پروجیکٹ کی کان میں زنک کی تلاش کیلئے جانے والے دو چینی انجینئر ز Mr. Wang Shuyinاور Mr. Wang Sheng Quanکی لاشیں بدھ کو رات گئے کان سے نکال لی گئیں جبکہ مقامی باشندہ محمد انور جاموٹ تا حال لا پتہ ہے جس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے تاہم محمد انور جاموٹ کی تلا ش جاری ہے یہ واقعہ 24ستمبر کو کان میں زنک کی تلاش کے دوران پیش آیا تھا اور بدھ کوپچیس روز گزر نے کے بعد دو چینی انجینئرز کی لاشیں مل گئیں ہیں جنہیں بدھ کی شب رات گئے لیویز فورس لسبیلہ اور بلوچستان پولیس سمیت ایف سی بلوچستان کی نگرانی میں کراچی میں واقع چائنیز سفارتخانے روانہ کردیا گیا ہے ۔